پیر، 21 اپریل، 2025

میرجعفر ومیرصادق کا روحانی فرزند

بدگو، بدزبان اکبر ہاشمی پونہ 

✍️ مفتی محمد عامر عثمانی ملی 
       (امام وخطیب مسجد کوہ نور)

قارئین کرام ! عنوان سے آپ کو یہ گمان ہوسکتا ہے کہ یہ تحریر ذاتیات پر مبنی ہوگی، لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ ذاتی اور انفرادی مسئلہ نہیں ہے، بلکہ یہ اجتماعی مسئلہ ہے، جس پر بولنا اور لکھنا ضروری ہے تاکہ امت کے ایک ناسور کا صحیح علاج کیا جاسکے۔ 

اکبر ہاشمی پونہ پر ہم نے اس سے پہلے بھی دو تفصیلی مضمون لکھا ہے جسے آپ اس لنک سے ملاحظہ فرمائیں اور اس کی مکمل حقیقت جان لیں۔



فی الحال وقف قانون 2025 کے سلسلے میں بھی یہ حسب معمول حکومت کی چاٹو گیری کرتا ہوا نظر آرہا ہے اور اس پر اس نے دو دو ویڈیو بھی بنائے ہیں جس میں صاف صاف اس کالے قانون کی حمایت کررہا ہے اور نوجوانوں سے کہہ رہا ہے کہ مسلمانوں کی نمائندہ تنظیموں کی طرف سے جو بھی احتجاج ہورہے ہیں یا ہوں گے اس میں حصہ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ آج پوری قوم اس کالے قانون کے خلاف سراپا احتجاج بنی ہوئی ہے اور یہ دھڑلے سے یہ کہہ رہا کہ کوئی بھی اس احتجاج میں حصہ نہ لے۔ جبکہ اس کالے قانون کی حمایت کرنا گویا ایسا ہی ہے کہ ہماری مساجد، مدارس، خانقاہوں، قبرستانوں اور دیگر وقف کی املاک کو مسلم دشمنوں کے تصرف میں دے دینا، جن سے خیر کی ذرا بھی امید نہیں ہے۔ اور کوئی مسلمان کبھی یہ نہیں چاہے گا کہ اللہ کی ملکیت (اوقاف) اللہ کے دشمنوں کے حوالے ہو۔ لیکن یہ احمق، چاپلوس اور یوٹیوب کے ذریعے مسلمانوں کے وویوز اور ان کے سبسکرائب کی روٹی کھاکر انہیں سے غداری کرنے والا، یہی چاہتا ہے۔ 

یہ ابن الوقت ہمیشہ سے حکومت کی چاپلوسی کرکے یہ سمجھتا ہے کہ ان کی نظر میں محبوب بن جائے گا، اگر اس کی پہنچ مودی تک ہوتی تو یہ وہاں بھی پہنچ کر بوہریوں کی طرح اس کے چرنوں میں گرجاتا۔ اسے میر جعفر اور میر صادق کا انجام یاد رکھنا چاہیے، انہیں اللہ تعالیٰ نے غداری کی علامت بنا دیا ۔ جس پر علامہ اقبال نے کہا تھا کہ :

جعفر از بنگال و صادق از دکن
ننگِ دیں، ننگِ قوم، ننگِ وطن

ایسا بھی گمان ہوتا کہ اکبر ہاشمی کو دماغی دورہ پڑتا ہے، یعنی جیسے ہی وہ کسی ٹینشن اور ذہنی دباؤ میں آتا ہے اکابر علماء اور نمائندہ تنظیموں کے خلاف بدزبانی، بدتمیزی اور فحش گوئی پر اتر آتا ہے۔ چوں کہ شیئر مارکیٹ میں اس کا کافی پیسہ لگا ہوا ہے اور فی الحال مارکیٹ میں تقریباً تمام لوگوں کو اچھا خاصہ نقصان ہوا ہے جس کی وجہ سے غالب گمان ہے کہ اس کا دماغی توازن بگڑ گیا ہوگا اور اس کا سارا غصہ وہ مسلمانوں اور ان کی نمائندہ تنظیموں پر نکال رہا ہے۔

اسی طرح شیئر مارکیٹ کے بارے میں اس سے رہنمائی لینے والے بھی اچھی طرح سمجھ لیں کہ یہ جھوٹا مفتی ہے، یہ کسی بھی ادارہ کا فارغ نہیں ہے، آن لائن مفتی بنا تھا، لیکن اس کی غلط سلط حرکتوں کی وجہ سے اس کی سند بھی واپس لے لی گئی ہے، لہٰذا اسے مفتی سمجھنا اور کہنا بھی جائز نہیں ہے، یہ آپ کی آخرت تو برباد کرے گا ہی، ساتھ میں دنیا بھی برباد کردے گا۔ 

اکبر ہاشمی باطل کا آلہ کار ہو یا پھر اس کا ذہنی توازن بگڑا ہوا ہو، بہرصورت یہ مسلمانوں کے حق میں انتہائی نقصان دہ ہے، لہٰذا اس کی بکواس کس طرح بند ہو؟ اس کا کوئی شرعی اور قانونی حل کمنٹ باکس میں ضرور بتائیں۔ 

ایک حل تو یہی ہے کہ اس کے چینل کو ان سبسکرائب اور رپورٹ کیا جائے۔

اللہ تعالیٰ ایسے غداروں کو ہدایت عطا فرمائے ورنہ انہیں عبرت کا نشان بنا دے۔ آمین 

17 تبصرے:

  1. مفتی صاحب آپ نے حل پوچھا ہے تو میری نظر میں ایسے افراد کا حل۔ ضرب یضرب کی گردان معروف مجہول بانون ثقیلہ وخفیفہ ہے

    جواب دیںحذف کریں
  2. ماشاءاللہ
    آپ نے جو حل بتایا وہ بھی کافی ہے

    جواب دیںحذف کریں
  3. ایسے لوگوں کاحل اچھے سے د

    جواب دیںحذف کریں
  4. اللہ تعالیٰ ایسے درباری ملا سے امت مسلمہ کی حفاظت فرمائے ۔اور ہدایت عطا فرمائے بصورت دیگر نشان عبرت بناے

    جواب دیںحذف کریں
  5. لوگ اسکو زیادہ اہمیت نہ دے ورنہ جہلمی مرغا sorri مرزا ۔کی طرح ہر وقت پک پک کریگا۔۔۔

    جواب دیںحذف کریں
  6. اسکے خلاف تحریک چلائی جائے ۔ اسکا مکمل بائیکاٹ کیا جائے ۔ اور اس غدار کے بیان وغیرہ نہ سننے پر باقاعدہ مفتیان کا تحریری بیان شائع ہو۔

    جواب دیںحذف کریں
  7. علاج کرنا ضروری ہے ۔اس سے قبل بھی مولانا عمرین محفوظ صاحب کے تعلق سے زبان درازی کر چکا ہے

    جواب دیںحذف کریں
  8. اسے یاد دہانی کرائ جائے کہ وسیم رضوی کا حال کیا ہوا
    وہ بھی اسی طرح باطل کی مانڈی پر بیٹھا تھا

    جواب دیںحذف کریں
  9. اس سے پہلے پونہ کے بلڈر حضرات اس اکبر ہاشمی کو سڑک پر سیدھا کردئے تھے ۔۔

    جواب دیںحذف کریں
  10. ان فالو، ان سبسکرائب اور رپورٹ
    اور اسی طرح کی (اسکی مکروہ اصلیت پر مبنی) بات ویڈیو کی شکل میں نشر کی جائے تاکہ جس طرز سے عوام تک اسکی مکاریاں پہنچ رہی ہے حقیقت بھی پہنچے اور عوام اس بدبخت سے دامن بچائے

    جواب دیںحذف کریں
  11. ایسے غدار اور ایمان فروش لوگوں پر سخت لگام کسنے کی ضرورت ہے اور ساتھ ہی ساتھ برادران اسلام خصوصاً نوجوانوں کو ایسے فتنہ پرور لوگوں سے آگاہ کر کے دور رکھنے کی بھی ضرورت ہے

    جواب دیںحذف کریں
  12. بات اگر نو جوانان کی نکلی ہے تو اکثر نو جوان پسند کی شادی کے تعلق سے ایسے لوگوں کو خوب سنتے ہیں۔ تو اگر مفتی صاحب پسند کی شادی اور اولاد کے والدین پر حقوق پر تحریر رہے تو زیادہ بہتر رہےگا۔ اور جب اپنے پاس خود کا مواد ہے تو کیوں ہی بندہ سنے۔ اسکا باقاعدہ سوشل میڈیا پر اسکے خلاف ہمیں بیداری پیدا کرنے کی ضرورت ہے اور اسکے خلاف مقدمہ ہو کہ یہ بندہ غلط بیانی کرتا ہے اور گمراہ کرتا ہے

    جواب دیںحذف کریں
  13. اسکا علاج کرنے کے بارے میں اس تحریر کو زیادہ سے زیادہ عام کریں

    جواب دیںحذف کریں
  14. ان فالواور ان سبسکرائب کریں

    جواب دیںحذف کریں
  15. بہترین انداز میں اکبر ہاشمی نامی منافق اور غدار کی اصلیت دکھائی گئی ہے،
    اس مضمون کو پونہ میں جہاں یہ رہتا ہے وہاں کے لوگوں تک پہنچانے کی کوشش ہونی چاہیے

    جواب دیںحذف کریں