سوال :
محترم مفتی صاحب! اکثر شادیوں کے دعوت نامے پر لکھا ہوتا ہے، تحفہ صرف دعاؤں کا، جسے دیکھ کر مرد حضرات تو مطمئن ہو جاتے ہیں کہ چلو، کچھ لینا دینا نہیں ہے۔ مگر جب عورتوں میں بات چلتی ہے تو معلوم ہوتا ہے کہ عورتوں کے شامیانے میں باقاعدہ کرسی ٹیبل لگا کر وصولی جاری تھی، کوئی منہ دکھائی کے نام پر زیور دے رہا ہے تو کوئی ایک جوڑا کپڑا دے رہا ہے۔ کیا یہ بات مناسب ہے کہ آپ نے دعوت نامے پر دعاؤں کی درخواست کی اور منہ دکھائی کے نام سے تحائف بھی لے رہے ہیں، کپڑے بھی لے رہے ہیں (جہیز کے علاوہ)۔
(المستفتی : عمران الحسن، مالیگاؤں)
------------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : شادی کارڈ پر "تحفہ صرف دعاؤں کا" کا لکھنا شرعاً جائز اور درست ہے۔ ہمارے یہاں اس کا یہ مطلب لیا جاتا ہے کہ دعوت دینے والا تحفہ کے نام پر کوئی بھی چیز قبول نہیں کرے گا، اس لیے کہ تحفہ کے نام پر اب یہ ایک تکلیف دہ رسم بن چکی ہے، اور بہت سے لوگ خوش دلی کے بجائے مجبوراً اور شرما حضوری میں تحائف لے کر آتے ہیں۔ اور بہت سی جگہوں پر ماشاءاللہ اس پر عمل بھی کیا جاتا ہے کہ کسی سے کچھ بھی قبول نہیں کیا جاتا۔ لیکن بعض شادیوں میں خواتین کی طرف باقاعدہ تحفہ وصول کرنے کا انتظام ہوتا ہے۔ یہ عمل شرعاً اور اخلاقاً غیرت کے خلاف ہے۔ لہٰذا ایسے ہلکے پن سے بچنا چاہیے۔ نیز مدعو حضرات کو بھی چاہیے کہ جس جگہ کے شادی کارڈ پر "تحفہ صرف دعاؤں کا" کا لکھا ہوتا ہے وہاں تحائف لے جانے کی زحمت نہ کیا کریں۔
عن عائشۃ ؓ قالت : قال رسول اللہ ﷺ : تہادوا تحابوا۔ (المعجم الأوسط للطبرانی، رقم : ۷۲۴۰)
و ھي التبرع بتملیک مال في حیاتہ، و ھي مستحبۃ ۔ ( الکافي : ۳/۵۹۳ ، باب الھبۃ)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
26 جمادی الآخر 1446
محترم الیجناب السّلام علیکم
جواب دیںحذف کریںمیں ایک پرائیویٹ کمپنی کا ایمپلوئ ہوں میرا مسئلہ ایسا ہہے کی نون مسلم پیشاب کہیں بھی اور کیسے بھی کر دیتے ہیں پر ہم مسلمانوں میں ایسا نہیں ہے تو وہاں باتھرُوم کا کوئی مستقل انتظام نہیں تو مجھے بار بار ٹوائلٹ استعمال کرنا پڑتا ہے جوکی بہت گندگی ہوتی ہے تو میں مجبوراً ایک کونے میں کرتا ہوں وہ بھی کھڑے کھڑے وہاں ایک اینٹ کا ڈھیلا رکھا ہوا ہے تو ایک دن میں وہ ڈھیلا کتنی بار استعمال میں لا سکتے ہیں کچھ رہنمائی فرمائیں