سوال :
مفتی صاحب ! کاسٹ سرٹیفکیٹ (جو حکومت کی جانب سے پسماندہ برادری کے افراد کو دیا جاتا ہے تاکہ اسکے ذریعہ اپنے ایجوکیشن کے اخراجات میں رعایت تخفیف کرسکے مزید تعلیمی وظیفے حاصل کرسکے اور سرکاری ملازمتوں میں مزید ترقی اسکے ذریعہ سےحاصل کی جائے۔ کیاکوئی صاحب حیثیت مسلمان اس کاسٹ سرٹیفیکٹ کے ذریعہ فائدہ اٹھا سکتا ہے؟ کیونکہ سرکار مالدار ہونے نہ ہونے کے اعتبار سے یہ سرٹیفیکٹ نہیں دیتی بلکہ اس پسماندہ طبقہ میں سے ہونے کی شرط پر دیتی ہیں اسی وجہ سے مالدار قسم کے لوگ مسلم، غیرمسلم دونوں اس سے مستفیدہوتے ہیں، تو کیا شرعاً اسکا استعمال جائز ہے؟مدلل ومحقق جواب عنایت فرمائیں۔
(المستفتی : محبوب علی، پونہ)
------------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : حکومت کے اختیارات میں یہ بات ہوتی ہے کہ وہ پسماندہ طبقات کو آگے بڑھانے کے لیے فائدہ مند کام کریں، لہٰذا ان مخصوص طبقات کے لیے اگر حکومت کی طرف سے اس طرح کی کوئی اسکیم جاری ہوتی ہے تو ان مخصوص طبقات کے لیے اپنی کاسٹ کا سرٹیفکیٹ بنوانا اور ان اسکیموں کا فائدہ اٹھانا شرعاً جائز اور درست ہے، خواہ وہ غریب ہوں یا مالدار، اس لیے کہ اس میں مالدار یا غریب کی کوئی قید بھی نہیں ہے۔
قَالَ الْفَقِيهُ أَبُو اللَّيْثِ رَحِمَهُ اللَّهُ تَعَالَى اخْتَلَفَ النَّاسُ فِي أَخْذِ الْجَائِزَةِ مِنْ السُّلْطَانِ قَالَ بَعْضُهُمْ يَجُوزُ مَا لَمْ يَعْلَمْ أَنَّهُ يُعْطِيهِ مِنْ حَرَامٍ قَالَ مُحَمَّدٌ رَحِمَهُ اللَّهُ تَعَالَى وَبِهِ نَأْخُذُ مَا لَمْ نَعْرِفْ شَيْئًا حَرَامًا بِعَيْنِهِ، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ رَحِمَهُ اللَّهُ تَعَالَى وَأَصْحَابِهِ، كَذَا فِي الظَّهِيرِيَّةِ۔ (الفتاویٰ الہندیۃ : ٥/٣٤٢)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
19 ربیع الآخر 1446
لیکن یہ پسماندہ طبقات کے لئے ہے ،
جواب دیںحذف کریںتو کیا مسلمان پسماندہ قوم میں آسکتا ہے ؟؟؟؟
جبکہ ہم معزز ترین ہیں
ہمارا معزز ہونا اپنی جگہ مسلم ہے۔
حذف کریںحکومت کی لسٹ میں ہماری بعض برادریوں کو پس ماندہ سمجھنا ایک الگ بات ہے۔
السلام علیکم محترم مفتی صاحب جو مسلمان کھلے زمرے کے open catagory کے ھوں اور وہ پسماندہ طبقات کے جھوٹے سرٹیفکیٹ بناکر اس سے فائدہ اٹھایں تو کیسا ہے
جواب دیںحذف کریںالسلام علیکم محترم مفتی صاحب جو مسلمان کھلے زمرے کےopen category کے ہیں اگر وہ پسماندہ طبقات کے جھوٹے سرٹیفکیٹ بناکر اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں تو کیسا ھے
جواب دیںحذف کریںجھوٹ کا گناہ ملے گا۔
حذف کریںواللہ تعالٰی اعلم
آپ کے فتاوے اکثر میں پڑھتے رہتا ہوں اور دل کو اطمینان ہوتا ہے کہ آپ کی باتیں شریعت کے مطابق ہے، آپ کو اللہ تعالی بہترین جزائے خیر سے نوازے۔۔۔۔آمین
جواب دیںحذف کریں