ہفتہ، 31 اگست، 2024

روایت "میری امت کے علماء بنی اسرائیل کے ابنیاء کی طرح ہیں" کی تحقیق

سوال :

محترم مفتی صاحب ! یہ بات بیان کی جاتی ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا : میری امت کے علماء بنی اسرائیل کے انبیاء کی مانند ہیں۔ کیا یہ حدیث ہے؟ براہ کرم مدلل جواب عنایت فرمائیں۔
(المستفتی : محمد حذیفہ، مالیگاؤں)
------------------------------------ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم 
الجواب وباللہ التوفيق : سوال نامہ میں مذکور روایت اگرچہ ذخیرہ احادیث میں ملتی ہے، لیکن ماہر فن علماء مثلاً سیوطی، ابن حجر، ملا علی قاری اور زرکشی وغیرہ رحمھم اللہ نے اس روایت کو بے اصل اور من گھڑت قرار دیا ہے۔

دارالعلوم دیوبند کا فتوی ہے :
یہ روایت بے اصل ہے، کسی معتبر کتاب میں یہ روایت موجود نہیں ہے۔ ”علماء أمتی کأنبیاء بنی اسرائیل“ ”قال السیوطی فی الدرر: لا أصل لہ، وقال فی المقاصد: قال شیخنا یعنی ابن حجر: لا أصل لہ، وقبلہ الدمیری والزرکشی، وزاد بعضہم : ولا یعرف فی کتاب معتبر الخ (کشف الخفاء ومزیل الإ لباس: ۲/۷۴، رقم: ۱۷۴۴)۔ (رقم الفتوی : 164652)

لہٰذا اس کی نسبت نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی طرف کرنا اور اس کا بیان کرنا درست نہیں ہے۔ البتہ علماء انبیاء کے وارث ہیں، یہ روایت متعدد کتابوں میں مذکور ہے، جو معتبر بھی ہے، لہٰذا اس کا بیان کرنا درست ہے۔


علماءُ أُمَّتي كأنبياءِ بَني إسرائيلَ
الراوي: - • ملا علي قاري، الأسرار المرفوعة (٢٤٧) • قيل لا أصل له أو بأصله موضوع

عُلَماءُ أُمَّتي كأنبياءِ بني إسرائيلَ.
الراوي: - • الزرقاني، مختصر المقاصد (٦٥٢) • لا أصل له

علماءُ أمتي كأنبياءِ بني إسرائيلَ
الراوي: - • الزركشي (البدر)، اللآلئ المنثورة (١٦٧) • لا يعرف له أصل۔

عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَنْ سَلَكَ طَرِيقًا يَطْلُبُ فِيهِ عِلْمًا سَلَكَ اللَّهُ بِهِ طَرِيقًا مِنْ طُرُقِ الْجَنَّةِ وَإِنَّ الْمَلاَئِكَةَ لَتَضَعُ أَجْنِحَتَهَا رِضًا لِطَالِبِ الْعِلْمِ وَإِنَّ الْعَالِمَ لَيَسْتَغْفِرُ لَهُ مَنْ فِي السَّمَوَاتِ وَمَنْ فِي الأَرْضِ وَالْحِيتَانُ فِي جَوْفِ الْمَاءِ وَإِنَّ فَضْلَ الْعَالِمِ عَلَى الْعَابِدِ كَفَضْلِ الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ عَلَى سَائِرِ الْكَوَاكِبِ وَإِنَّ الْعُلَمَاءَ وَرَثَةُ الأَنْبِيَاءِ وَإِنَّ الأَنْبِيَاءَ لَمْ يُوَرِّثُوا دِينَارًا وَلاَ دِرْهَمًا وَرَّثُوا الْعِلْمَ فَمَنْ أَخَذَهُ أَخَذَ بِحَظٍّ وَافِرٍ. (رواه احمد والترمذى وابوداؤد وابن ماجه والدارمى)فقط
واللہ تعالٰی اعلم 
محمد عامر عثمانی ملی 
25 صفر المظفر 1446

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں