سوال :
مفتی صاحب! ریاستی حکومت نے اسمبلی چناؤ کے پیش نظر لاڈلی بہن یوجنا اسکیم سامنے لائے ہے جس میں شادی شدہ ماں بہنوں کو جن کی عمر 21 سے 60 سال کے درمیان ہے 1500 روپے ماہانہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ پوچھنا یہ تھا کہ کیا اس اسکیم سے ملنے والے پیسے کو استعمال میں لایا جا سکتا ہے؟ شریعت کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں؟
(المستفتی : افضال احمد، مالیگاؤں)
------------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : حکومت کی جانب سے ملنے والی امداد خواہ الیکشن کے پیشِ نظر کیوں نہ ہو، اس کا قبول کرنا شرعاً جائز ہے کیونکہ یہ حکومت کی طرف سے تبرع اور احسان ہے۔
صورتِ مسئولہ میں مہاراشٹر حکومت کی جانب سے جاری کی گئی "میری لاڈلی بہن" اسکیم کا جائزہ لیا گیا، اس میں کوئی سود، جُوا یا پھر رشوت والی کوئی بات نہیں ہے۔ لہٰذا جن لوگوں میں مقررہ شرائط پائی جاتی ہوں ان کے لیے اس اسکیم کا فائدہ اٹھانا شرعاً درست ہے اور جب یہ مال ان کی ملکیت میں آجائے تو اس کا اپنے استعمال میں لانا یا کہیں اور لگا دینا سب درست ہے۔ نیز جب الیکشن کا موقع آئے تو ووٹ بہرحال انہیں امیدواروں کو دی جائے جو اس عہدہ کے اہل اور ایماندار ہوں۔
قَالَ الْفَقِيهُ أَبُو اللَّيْثِ رَحِمَهُ اللَّهُ تَعَالَى اخْتَلَفَ النَّاسُ فِي أَخْذِ الْجَائِزَةِ مِنْ السُّلْطَانِ قَالَ بَعْضُهُمْ يَجُوزُ مَا لَمْ يَعْلَمْ أَنَّهُ يُعْطِيهِ مِنْ حَرَامٍ قَالَ مُحَمَّدٌ رَحِمَهُ اللَّهُ تَعَالَى وَبِهِ نَأْخُذُ مَا لَمْ نَعْرِفْ شَيْئًا حَرَامًا بِعَيْنِهِ، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ رَحِمَهُ اللَّهُ تَعَالَى وَأَصْحَابِهِ، كَذَا فِي الظَّهِيرِيَّةِ۔ (الفتاویٰ الہندیۃ : ٥/٣٤٢)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
26 ذی الحجہ 1445
عبدالشکور پربھنی مہاراشٹر جزاک اللہ خیرا احسن الجزاء فی الدارین
جواب دیںحذف کریںماشاءاللہ اللہ آپ کے علم مزید برکت عطا فرمائے
جواب دیںحذف کریںAur agar humko inko Vote nhi dena ho to
جواب دیںحذف کریںان کو دینے کا کون بولا ہے؟ ذرا غور سے جواب پڑھیں۔
حذف کریںجزاکم اللہ خیرا و احسن الجزاء
جواب دیںحذف کریںماشاء اللہ بہت خوب
جواب دیںحذف کریںMashallah
جواب دیںحذف کریںJazakallah
جواب دیںحذف کریںجزاک اللہ خیرا کثیرا
جواب دیںحذف کریںماشاءاللہ . . آصف موہالہ
جواب دیںحذف کریںشکریہ جزاک اللہ ۔اللہ آپ کے تحقیقات میں مزید اضافہ فرمائیں آمین
جواب دیںحذف کریںAap ye kaise kah sakte h jab k 100 me se sirf 50 Hi iske ahel hote h aapko ye baat bhi batani chahiye thi k jo iske ahel nhi unke liye ye jaiz nhi ho sakta h aap apna jawaab plz achche se define krke de
جواب دیںحذف کریںآپ کو اردو سمجھتی ہے؟
حذف کریںجواب میں یہ بات لکھی گئی ہے کہ جن لوگوں میں مقررہ شرائط پائی جاتی ہوں گی۔
اب کیا لکھنا ہے اور کتنا واضح کرنا ہے؟ خود نہیں سمجھتا ہے تو کسی سے پڑھوا کر سمجھ لیں۔