پیر، 5 فروری، 2024

بریلویوں کا ایک دیوبندی پر تشدد

                  تو تیر آزما ہم جگر آزمائیں

✍️ مفتی محمد عامر عثمانی
      (امام وخطیب مسجد کوہ نور)

قارئین کرام ! کل ہی ہم نے ایک بریلوی عالم مفتی سلمان ازہری کی بے جا گرفتاری پر ایک مذمتی اور دعوت فکر وعمل دینے والا مضمون لکھا تھا، جس میں مسلکی اختلافات کے ساتھ اتحاد اور بحیثیت مسلمان ایک دوسرے پر آنے مسائل کو مل کر حل کرنے کی بات لکھی تھی۔

لیکن آج صبح سے ایک ویڈیو وائرل ہے، جس میں ناسک شہر کے چند نوجوان جو اپنے آپ کو سنی بریلوی بتا رہے ہیں، ایک دیوبندی پر تشدد کرتے ہوئے اسے مسلک اعلی حضرت زندہ باد کا نعرہ لگانے اور دیوبندی مسلک اور اس کے علماء کے خلاف انتہائی نازیبا غیراخلاقی باتیں کہنے پر مجبور کررہے ہیں۔

معلوم ہونا چاہیے کہ ناسک میں اس طرح کے تشدد کے واقعات معمولات میں داخل ہیں، لیکن موجودہ حالات میں جبکہ بحیثیت مسلمان پوری قوم پر حالات آئے ہوئے ہیں، دشمن بحیثیت مسلمان ہم سب کی تاک میں لگا ہوا ہے، ایسے سنگین دور میں مسلک کے نام پر دوسرے مسلک کے پیروکار مسلمانوں پر تشدد کرنا انتہائی گھٹیا اور گری ہوئی حرکت ہے۔ ہم ایسے لوگوں کی سخت مذمت کرتے ہیں اور ان کے علماء کو اس پر سر جوڑ کر بیٹھنے کی دعوت دیتے ہیں کہ آپ کے نوجوان کہاں جارہے ہیں؟ ان کی خبر لیں۔ کہیں آپ کے زہریلے بیانات تو اس تشدد کا سبب نہیں ہیں؟ یہ ساری حرکتیں تو آر ایس ایس جیسی شرپسند تنظیموں کے کارکنان کرتے ہیں، وہ مسلمانوں کو پکڑ پکڑ کر مار مار کر اپنے من مانے نعرے لگواتے ہیں، تو اپنے آپ کو سنی بریلوی اور اعلی حضرت کے مسلک کا پیروکار کہنے والے نوجوان کہاں سے تعلیم حاصل کررہے ہیں؟ کیوں کہ اس طرح کی تعلیمات تو معاذ اللہ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم، صحابہ اور سلف صالحین کی بالکل بھی نہیں رہی ہے۔ اور جہاں تک ہمارا علم ہے ان کے اعلی حضرت احمد رضا خان کی بھی یہ تعلیمات نہیں ہوسکتی۔ تو پھر یہ نوجوان کہاں جارہے ہیں؟ ان کا آئیڈیل آر ایس ایس جیسی شرپسند تنظیمیں تو نہیں ہیں؟

جبکہ ہمارے نوجوان کبھی اس طرح کا تشدد کرتے ہوئے آپ کو نہیں ملیں گے، کیونکہ ہم تو اس نبی صلی اللہ علیہ و سلم کے امتی ہیں جس نے پتھر کھاکر بھی دعائیں دی ہے، اور ہمارے اسلاف نے بھی ہمیں یہی تعلیم دی ہے کہ

ادھر آ ستم گر ہنر آزمائیں
تو تیر آزما ہم جگر آزمائیں

اللہ تعالیٰ ایسے مسلکی غنڈوں کو ہدایت عطا فرمائے، اگر ہدایت مقدر نہ ہوتو انہیں عبرت کا نشان بنادے۔ آمین یا رب العالمین

8 تبصرے:

  1. Allah pak tamam Alam k musalmano me apas me aapas ittihad ittifaq or piyar mohabbat ata farmaye

    جواب دیںحذف کریں
  2. انصاری محمود5 فروری، 2024 کو 10:05 PM

    افسوس صد افسوس
    یہ تو وہی بات ہوئی...
    ہمیں اپنوں نے لوٹا غیروں میں کیا دم تھا...

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے یہ ہی مسلمانوں کا حال ہے

      حذف کریں
  3. بہترین
    حالات حاضرہ پر عمدہ مضمون

    جواب دیںحذف کریں
  4. جن علماء کی آج ہم حمایت کررہے ہیں اور کرنا بھی چاہئے ۔انہی علماء کا بویا ہوا بیج ہے جو معاشرے کو ڈس رہا ہے

    جواب دیںحذف کریں
  5. یہ سدھرنے والے نہیں ہیں

    جواب دیںحذف کریں
  6. جن کی فجر بھی عید کی چاند رات کو مشکل سے ہوتی ہے نہ مدرسے سے تعلّق نہ ہی علماء سےوہ کیا لوگوں کو مسلک بتائیگے جن کے اپنے گھر کے حالات خراب ہے

    جواب دیںحذف کریں