اتوار، 12 نومبر، 2023

سر پر بال نہ ہوں تو حلق کا مسئلہ

سوال :

مفتی صاحب! بہت سے عازم حرم یکے بعد دیگرے عمرہ کرتے ہیں اور ایک بار حلق کرنے کے بعد جب دوبارہ حلق کرتے ہیں تو بال چوبیس گھنٹوں میں اتنے نہیں بڑھتے کہ اس پر استرا چلے۔ مجھے پوچھنا یہ ہے کہ کیا سر پر استرا پھیرنا حلق کرنے میں شمار ہوگا یا نہیں؟ رہنمائی فرمائیں۔
(المستفتی : آصف سلیم، مالیگاؤں)
--------------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : اگر کوئی شخص گنجا ہو یا پہلے عمرہ میں حلق کرلینے کی وجہ سے اگر اس کے سر پر بالکل بال نہ ہوں تب بھی حلال ہونے کے لیے سر پر استرا یا بلیڈ پھیرنا لازم ہے، اس کے بغیر احرام سے نہیں نکل سکتے۔ یہ استرا یا بلیڈ پھیرنا حلق میں شمار ہوگا۔

ویجب اجراء موسیٰ علی الاقرع۔ (غنیۃ الناسک : ۱۷۴)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
28 ربیع الآخر 1445

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں