✍️ مفتی محمد عامر عثمانی
(امام وخطیب مسجد کوہ نور)
قارئین کرام ! ایک نام نہاد قادری، نیز انہیں جیسے چند اور علم سے پیدل مقررین کی پیرانِ پیر حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی کرامات سے متعلق ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر وائرل رہتی ہے، جن میں ایسے عجیب وغریب اور من گھڑت واقعات ہوتے ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کوئی مافوق الفطرت شخصیت تھے۔ یا ان کا مرتبہ تمام انسانوں بلکہ معاذ اللہ انبیاء کرام علیہم السلام سے بھی بڑھا ہوا ہے۔ کیونکہ چاند نکلنے سے پہلے ان سے پوچھتا ہے کب نکلنا ہے؟ ان کا نام ناپاکی میں کوئی لے لے تو پہلے مرجاتا تھا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے ان سے درخواست کی کہ عبدالقادر میری امت پر رحم کرو۔ تو جواباً کہا گیا کہ ٹھیک ہے۔ اب نہیں مریں گے۔ لیکن اتنا نقصان تو ضرور ہوگا کہ کوئی شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کا نام ناپاکی کی حالت میں لے گا تو اس کا کم از کم ایک بال ضرور ٹوٹ جائے گا۔
اب آپ ہی غور کریں کہ انبیاء کرام علیہم السلام، خاتم الانبياء والمرسلين صلی اللہ علیہ و سلم یہاں تک کہ اللہ جل شانہ کا نام ناپاکی کی حالت میں لینے سے کوئی نہیں مرتا، لیکن شیخ جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کا نام کوئی ناپاکی کی حالت میں لے لے تو وہ مرجاتا تھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ و سلم کو ان سے درخواست کرنا پڑتا ہے کہ امت پر رحم کرو، پھر جاکر اس میں رعایت کی گئی، اور یہ طے پایا کہ ٹھیک ہے اب کوئی مرے گا نہیں، لیکن اس کا ایک بال ضرور ٹوٹ جائے گا۔ جبکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم اور اللہ تعالیٰ کا نام کوئی ناپاکی میں لے لے تو اس کا کوئی بال نہیں ٹوٹتا۔ کیونکہ ایسی کوئی بات قرآن وحدیث میں آئی ہی نہیں ہے۔
یہی نام نہاد قادری صاحب کہتے ہیں کہ حضرت عبدالقادر جیلانی نے بچپن میں ان کی والدہ پر بری نظر ڈالنے والے بھکاری کو وہ شیر بن کر چیر پھاڑ دیتے ہیں۔
ایک صاحب کہتے ہیں کہ شیخ عبدالقادر جیلانی رحمہ اللہ نے قبر میں سوال کرنے کے لیے آنے والے فرشتوں کی کلاس لے لی، اور تمام فرشتوں کو جمع کرکے اس شرط پر چھوڑا کہ وہ کسی بھی قادری سلسلہ والے کو سوال پوچھ پوچھ کر پریشان نہیں کریں گے۔ گویا قادری سلسلہ والوں کو بغیر سوال جواب کے جنت داخل کردیا جائے گا۔
ایک صاحب کہتے ہیں کہ آپ بچپن میں کھیلتے کھیلتے چاند میں چلے جاتے تھے، یعنی چاند کے ساتھ آنکھ مچولی کھیلتے تھے۔
ایک اور صاحب کہتے ہیں کہ بچپن میں آپ سورج میں داخل ہوجاتے تھے، اور پھر خود حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی کہتے ہیں کہ وہ بچپن کی بات ہے، اب تو میں جوان ہوں، اب ایسے ستر ہزار سورج عبدالقادر کے سینے میں سما سکتے ہیں۔
ہمارا ان جاہل اور نام نہاد قادریوں سے سوال ہے کہ اس طرح کی من گھڑت، جھوٹی اور مضحکہ خیز کرامات کو حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی طرف منسوب کرکے آپ عوام کو کیا بتانا چاہتے ہیں؟ کہیں ایسا تو نہیں ہے کہ شیخ عبدالقادر جیلانی رحمہ اللہ کی طرف من گھڑت کرامات منسوب کرکے بھولی بھالی عوام کو مرعوب اور متاثر کرکے قادری سلسلہ میں آپ اپنے مریدین کی تعداد بڑھا کر اپنا ذاتی مفاد حاصل کرنا چاہتے ہیں؟ اس طرح کی مضحکہ خیز کرامات سننے کے بعد کوئی غیرمسلم اسلام سے متاثر ہوسکتا ہے؟ وہ تو یہی کہے گا یہ لوگ تو ہم سے بھی دو جوتا آگے ہیں۔ اس طرح کی من گھڑت اور مضحکہ خیز کرامات سناکر آپ لاعلم اور بھولی بھالی عوام کو تو متاثر کرسکتے ہیں، لیکن اصلاً آپ اسلام کو نقصان پہنچانے اور اپنی آخرت برباد کرنے کا کام کررہے ہو۔ ہم تو دعوی کے ساتھ یہ بات کہہ سکتے ہیں کہ بروزِ حشر ان دین فروش واعظوں کو فرشتوں کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی اجازت سے خود شیخ عبدالقادر جیلانی رحمہ اللہ بھی ان کے سروں پر ایسا گرز ماریں گے کہ ان کا خرافاتی دماغ پاش پاش ہوجائے گا۔
ایسی ہی ساری من گھڑت کرامات سن کر عوام کا ایک طبقہ جن کا علمی لیول کچھ بھی نہیں ہیں وہ یہ سمجھتے ہیں کہ معاذ اللہ حضرت عبدالقادر جیلانی حضور اکرم صلی اللہ علیہ و سلم سے پہلے کے کوئی بہت بڑے بزرگ گزرے ہیں، اور یہ کوئی مبالغہ نہیں ہے بلکہ اس طرح کے سوالات علماء اور تبلیغی جماعت کے ساتھیوں سے ہوئے ہیں۔
معزز قارئین ! شیخ حضرت عبدالقادر جیلانی رحمہ اللہ چھٹی صدی ہجری کے ایک متقی، پرہیزگار، علم وعمل میں یکتائے روزگار، صاحب نسبت بزرگ گزرے ہیں۔ لہٰذا عوام الناس کو یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ آپ رحمہ اللہ نے کبھی جھوٹ نہیں بولا، نہ کسی کو دھوکہ دیا نہ کبھی نماز جیسی اہم اور فرض عبادت ترک فرمائی۔ لیکن قصہ گو واعظین نے عوام کے ذہن میں بٹھا دیا ہے کہ بس تم "یا غوث الاعظم" کے نعرے مارے جاؤ تمہاری ہر مراد پوری ہوگی، کیا کبھی نماز پڑھنے کا ایسا ذہن بنایا؟کبھی یہ بتایا کہ کسی کے ساتھ دھوکہ دہی کا معاملہ کرنا کیسا قبیح و شنیع فعل ہے؟کبھی یہ باور کرایا کسی کی دل آزاری کیسا جرمِ عظیم ہے؟ ملاوٹ، ذخیرہ اندوزی کرنے پر کیا وعیدیں ہیں؟ بدنظری اور بے حیائی پر کون سی سزائیں ملیں گی؟ اگر اسٹیج سے ان کی کرامات وہ بھی من گھڑت کرامات سنانے کے بجائے، آپ کی عبادت، ریاضت، شوقِ علمِ دین، اس راہ میں آنے والی سختیاں، مصائب، تنگیوں کا تذکرہ کیا جائے اور ہم ان پر عمل کرنے والے بنیں تب ہی ہم سچے قادری کہلائے جائیں گے۔ ورنہ ان دین فروش خطیبوں نے عوام کو ان جھوٹی کرامات سنا سنا کر ان کا ایسا ذہن بنادیا ہے کہ تم جو چاہے کرو لیکن پیرانِ پیر قدم نہیں ہٹائیں گے جب تم سب کو داخلِ جنت نہ کرالیں۔ اور اسے یہی کہا جائے گا کہ ایں خیال است ومحال است وجنوں۔ جس کا علم مرنے کے بعد اٹھائے جانے کے بعد ہی ہوگا۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو قرآن وحدیث اور سلف صالحین کی پیروی کرنے اور ان سے سچی محبت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین
ماشاءاللہ نہایت ضروری مضمون ہے
جواب دیںحذف کریںماشاء اللہ بر وقت بہترین تحریر
جواب دیںحذف کریںاللہ تعالیٰ حفاظت فرماںٔیں
جواب دیںحذف کریںمفتی صاحب آج بھی ایک اور ویڈیو وایرل ہوئ ہے اس خبیس کی جس میں وہ کہتا ہے کہ غوث اعظم رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی ماں سے کہا کہ تمہیں پتہ ہے میں نے تم پر ایک احسان کیا تھا۔🤔 اب آپ ہی بتائیں کوئ بیٹا اپنی ماں پر احسان کر سکتا ہے کیا
جواب دیںحذف کریںماشاءاللہ مفتی صاحب اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے آمین
حذف کریںاچھی تحریر ہے۔ من گھڑت واقعات و معجزات بیان کرکے اپنی تقریر میں جوش و خروش پیدا کرنا اور سامعین کو مرغوب کرنا عام عمل ہو گیا ہے۔ اکثر علما ء ( جن میں سبھی مسلک شامل ہے) یو ٹیوب سے لاکھوں کی کمائی کر رہے ہیں۔ لوگوں کو ویڈیو دیکھنے کی جانب راغب کرنے کے مقصد سے واہیات قسم کے تھمنیل بناتے ہیں۔ ہمیں لگتا ہے علم میں اضافہ کرنا ہے تو مطالعے کا راستہ اپنایا جائے۔ مگر افسوس ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا دھڑلے سے استعمال کیا جا رہا ہے۔ ہو سکے تو اس موضوع پر بھی قلم چلائیے۔
جواب دیںحذف کریںمیں آپ کے مسائل سے استفادہ کرتا ہوں اور ہمارے ذریعہ سے سوشل میڈیا پر آپ کے مسائل سے بیک وقت تقریباً 26000 لوگ استفادہ کرتے ہیں
جواب دیںحذف کریںاللہ تعالیٰ نے آپ کے علم میں گہرائی و گیرائی عطاء فرمائ ہے
یہ أخبث الخبائث بد طینت بھنڈیلوے جھوٹے مکار اگر اس طرح کے ہفوات نہ بکے بزرگانِ دین کو برا بھلا نہ کہیں تو انکے گھر میں شاید چولہے میں آگ بھی نہ جلے بھوکے مرینگے
عوام الناس انکی سچائی جان گئی تو چڑھاوے بند ہو جائیں گے تو بزنس بند ہو جائے گا بھوک مری چھا جائے گی
اسلئے جھوٹ ہی بھونکتے ہیں
اللہ تعالیٰ آپ کو سلامت رکھے اور آپ کے علم و عمل عمر میں برکتیں عطاء فرمائے
اللہ تعالیٰ آپ کو عافیت والی زندگی و بندگی نصیب فرمائے
ماشاءاللہ بہت خوب جزاک اللہ خیرا واحسن الجزاء
جواب دیںحذف کریںماشاء اللہ
جواب دیںحذف کریںماشاء االلہ حضرت بہت زبردست تبصرا کیا آپ نے اور تبصرے کرنے کے بعد دوسرے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم پر بھی شئیر کیجئے تاکہ عام و خاص کو ایسے جاہلوں کے کرتوتوں کے بارے میں معلومات ہونی چاہیے
جواب دیںحذف کریںماشاء اللہ بہت ہی خوب اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے
جواب دیںحذف کریںماشاءاللہ
جواب دیںحذف کریںایسے نازک موضوعات پر گفتگو ضروری تھی۔
جواب دیںحذف کریں