پیر، 14 اگست، 2023

نماز میں ضرورت سے زیادہ لاؤڈ-اسپیکر استعمال کرنا


سوال :

مفتی صاحب مسجد میں اتنے نمازی ہو کہ آسانی سے امام صاحب کی آواز وہاں تک پہنچ جاتی ہے، اسکے باوجود امام صاحب مائک استعمال کرتے ہیں اس طرح سے بلا ضرورت مائک کا استعمال کرنا صحیح ہے؟
(المستفتی : محمد ساجد، مالیگاؤں)
---------------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : امام صاحب کی آواز بغیر مائک کے مصلیان تک پہنچ جاتی ہے تو بلا ضرورت مائک استعمال کرنا خلاف اولٰی یعنی بہتر نہیں ہے، اور اگر مقتدی حضرات کو تیز آواز سے تکلیف ہوتو ایسا کرنا مکروہ ہوگا۔ تاہم ہر دو صورت میں نماز بلا کراہت ادا ہوجائے گی، اس لئے کہ مذکورہ عمل کا تعلق نماز کے اعمال سے نہیں ہے۔

وَإِذَا جَهَرَ الْإِمَامُ فَوْقَ حَاجَةِ النَّاسِ فَقَدْ أَسَاءَ؛ لِأَنَّ الْإِمَامَ إنَّمَا يَجْهَرُ لِإِسْمَاعِ الْقَوْمِ لِيَدَّبَّرُوا فِي قِرَاءَتِهِ لِيَحْصُلَ إحْضَارُ الْقَلْبِ. كَذَا فِي السِّرَاجِ الْوَهَّاجِ۔ (الفتاویٰ الہندیۃ : ١/٧٢)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
5 شوال المکرم 1439

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں