ہفتہ، 10 جون، 2023

صفائی کی غرض سے احرام تبدیل کرنا

سوال :

عزیز گرامی مفتی صاحب حفظہ اللہ ورعاہ
محرم اپنے احرام کے گندہ یا پسینے سے آلودہ ہوجانے کے سبب احرام بدل لے بایں طور کہ پہلا احرام اتار کر دوسرا احرام پہن لے یا باندھ لے تو کیا حکم ہے؟ رہنمائی فرمائیں۔
(المستفتی : حافظ محمد طلحہ، جلگاؤں)
------------------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : احرام کی چادریں کسی وجہ سے ناپاک ہوجائیں یا پسینے وغیرہ سے میلی اور بدبودار ہوجائیں تو ان کو اتار کر دوسری چادریں اوڑھ کر دھولینا یا پھر ان چادروں کو ہی تبدیل کرلینا سب جائز ہے۔ احرام کی چادریں اتارنے اور دوسری چادر پہن لینے سے احرام ختم نہیں ہوتا، لہٰذا تشویش میں مبتلا نہ ہوں۔

(وغسل الثوب) ای للطھارۃ او النظافۃ، لا لقصد القمل والزینۃ۔ (مناسک لملا علی القاری :۱۲۲)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
20 ذی القعدہ 1444

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں