سوال :
مفتی صاحب! فری میں راشن کارڈ پر اناج مل رہا ہے، اگر لوگ فری میں اناج صدقہ فطر میں ادا کریں تو ادا ہوگا؟ اس کا جواب دیجئے۔
(المستفتی : حافظ رمضان، مالیگاؤں)
----------------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : راشن کارڈ پر مفت میں ملنے والا گیہوں اس لائق ہو کہ اسے کھایا جاسکتا ہے تو پھر اسے صدقہ فطر میں دینا جائز ہے، جو لوگ ایک فرد کی طرف سے پونے دو کلو گیہوں کسی غریب مسکین کو دے دیں تو ان کا صدقہ فطر ادا ہوجائے گا۔ اگرچہ زیادہ بہتر یہی ہے کہ صدقات وغیرہ میں خوب اچھا مال دیا جائے یا پھر مارکیٹ کے اعتبار سے پونے دو کلو گیہوں کی قیمت ادا کی جائے تاکہ غرباء اپنی دیگر ضروریات کی چیزیں خرید لیں۔
وھی نصف صاع من بر او دقیقہ او سویقہ او صاع تمر او زبیب او شعیر۔ (حاشیۃ الطحطاوی علی المراقی : ۳۹۵)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
23 رمضان المبارک 1444
السلامُ علیکم مفتی صاحب صدقہ فطر کا گیہوں یا رقم غیر مسلم افراد کو دیا جا سکتا ھے یا نہیں
جواب دیںحذف کریںجی نہیں ۔
حذف کریںلیکن اگر کسی نے دے دیا تو ادا ہوجائے گا۔ اعادہ کی ضرورت نہیں ہوگی۔
واللہ تعالٰی اعلم
نئے کپڑے کے بارے میں روشنی ڈالے
جواب دیںحذف کریںدوھکے پہنے یا بغیر دھوئے