بدھ، 12 اپریل، 2023

زیادہ مستحق کے انتظار میں زکوٰۃ روک کر رکھنا

سوال :

محترم مفتی صاحب! اس سال کی میں نے زکوٰۃ نکال لی ہے، تو کیا میں اس رقم کو فوری طور پر اس کی مد میں خرچ کردوں یا زیادہ مستحق افراد کے لیے کچھ دن روک سکتا ہوں؟ رہنمائی فرمائیں۔
(المستفتی : اعجاز احمد، مالیگاؤں)
----------------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : اصل حکم تو یہی ہے کہ سال مکمل ہونے پر زکوٰۃ ادا کردی جائے، لیکن اگر زکوٰۃ کی رقم اپنی مملوکہ رقم سے حساب لگاکر الگ کردی گئی اور زیادہ مصیبت زدہ اور مستحق شخص کے انتظار میں زکوٰۃ روک کر رکھے تو ایک سال تک اس کی گنجائش ہے، لیکن ایک سال سے زیادہ تاخیر نہ کرے، ورنہ گناہ گار ہوگا۔

(قَوْلُهُ فَيَأْثَمُ بِتَأْخِيرِهَا إلَخْ) ظَاهِرُهُ الْإِثْمُ بِالتَّأْخِيرِ وَلَوْ قَلَّ كَيَوْمٍ أَوْ يَوْمَيْنِ لِأَنَّهُمْ فَسَّرُوا الْفَوْرَ بِأَوَّلِ أَوْقَاتِ الْإِمْكَانِ. وَقَدْ يُقَالُ الْمُرَادُ أَنْ لَا يُؤَخِّرَ إلَى الْعَامِ الْقَابِلِ لِمَا فِي الْبَدَائِعِ عَنْ الْمُنْتَقَى بِالنُّونِ إذَا لَمْ يُؤَدِّ حَتَّى مَضَى حَوْلَانِ فَقَدْ أَسَاءَ وَأَثِمَ اهـ فَتَأَمَّلْ۔ (شامی : ٢/٢٧٢)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
20 رمضان المبارک 1444

3 تبصرے:

  1. محمد دانش احمد14 اپریل، 2023 کو 5:58 AM

    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ حضرت اسلام میں تعویذ گنڈوں جھاڑ پھونک سے علاج کروانے کا کیا حکم ہے

    جواب دیںحذف کریں
  2. جزاک اللہ خیرا کثیرا مفتی صاحب

    جواب دیںحذف کریں
  3. Jazakallah Mufti saheb
    Allah paak Jazay khair ata farmaye.. Ameen

    جواب دیںحذف کریں