سوال :
مفتی صاحب ایک اہم مسئلہ عرض ہے کہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ ایک قبر سے بروز قیامت ستر مردے کو نکالا جائے گا، یہ بات کہاں تک درست ہے؟ بینوا بالدلیل توجروا عند اللہ۔
(المستفتی : شاداب عالم، بہار)
----------------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : بروزِ حشر حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر اُس وقت تک کے تمام انسانوں کو دوبارہ زندہ کیا جائے گا، لیکن ایک قبر سے کتنے مردے اٹھائے جائیں گے؟ اس سلسلے میں قرآن و حدیث میں کوئی مخصوص تعداد بیان نہیں کی گئی ہے۔ لہٰذا اس طرح کی بے بنیاد بات بیان نہیں کرنا چاہیے۔
إِذَا زُلْزِلَتِ الْأَرْضُ زِلْزَالَهَا، وَأَخْرَجَتِ الْأَرْضُ أَثْقَالَهَا۔ (سورۃ الزلزال، آیت : ١-٢)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
21 شعبان المعظم 1444
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں