سوال :
محترم مفتی صاحب! جیسا کہ یہ بات مشہور ہے کہ جنت میں عورتوں کو ان کے شوہر ملیں گے، اور وہ ان کی حوروں کی سردار ہوگی، تو جس عورت کا شوہر جہنم میں جائے گا، اسے کیا ملے گا؟
(المستفتی : محمد سعد، مالیگاؤں)
----------------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : سب سے پہلی بات تو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ نے تمام انسانوں کو پیدا فرمایا ہے، لہٰذا وہ ان کی ضروریات اور خواہشات کو مکمل طور پر سمجھتا بھی ہے، چنانچہ وہ ان کے ساتھ ہر معاملے میں انصاف کا معاملہ فرمائیں گے۔ لہٰذا ہمیں اس سلسلے میں فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔
جہنمی شوہر کی بیوی کو کیا ملے گا؟ اس سلسلے میں تین باتیں ملتی ہیں، پہلا قول یہ ہے کہ شوہر کو جنتی بیوی کی برکت سے جنت مل جائے گی اور وہ اس کے ساتھ رہنے لگے گا، دوسرا احتمال یہ ہے کہ اسے اختیار دیا جائے گا کہ وہ جس جنتی مرد سے چاہے گی اس کا نکاح اس سے کرا دیا جائے گا، یا پھر یہ بھی احتمال ہے کہ اس کے لیے اللہ تعالیٰ مذکر حور پیدا فرمائیں اور ان کے ساتھ ان کا نکاح کردیں گے۔
دارالعلوم دیوبند کا فتوی ہے :
عجب نہیں کہ جنتی بیوی کی برکت سے جلد چھٹکارہ جہنم سے مل جائے اور وہ وہاں سے نکل کرجنت میں بیوی سے آملے ورنہ جو کچھ بیوی چاہے گی اللہ پاک اس کی خواہش کے مطابق معاملہ فرمائے گا قرآن شریف میں ہے وَلَکُمْ فِیہَا مَا تَشْتَہِیْ اَنْفُسُکُمْ وَلَکُمْ فِیْہَا مَا تَدَّعُوْنَ نُزُلاً مِّنْ غَفُوْرٍ رَّحِیْم (پ۲۴، سورہٴ حم)۔ (رقم الفتوی : 163100)
خلاصہ یہ کہ اس سلسلے میں تینوں باتوں کا احتمال ہے، البتہ پہلی بات کا زیادہ احتمال معلوم ہوتا ہے۔
قال ھشام بن خالد : من میراثہ من اھل النار یعنی رجالا دخلوا النار فورث اھل الجنۃ نسائھم کما ورثت امرأۃ فرعون۔ (التذکرۃ : ٥٦٢)
ولو ماتت قبل ان تتزوج تخیر ایضا ان رضیت بآدمی زوجت منہ وان لم ترضی فاللہ یخلق ذکرا من الحور فیزوجھا منہ۔ (مجموعۃ الفتاوی بحوالہ غرائب/فتاوی محمودیہ)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
04 رجب المرجب 1444
ماشاء اللہ بہترین جواب، اللہ تعالیٰ آپ کے علم میں خوب برکت عطا فرمائے ۔
جواب دیںحذف کریںبہترین جواب ماشا اللہ! اللہ آپ کے علم میں خوب برکت عطا فرمائے
جواب دیںحذف کریںمفتی صاحب آج کل مکہ مکرمہ میں لوگ نفلی طواف کے لئے احرام باندھ کر جارہے ہیں تو کیا یہ احرام ہوگا اور کیا یہ احرام باندھنا جائز ہے
جواب دیںحذف کریںماشاء اللہ آپ کا جواب بہت تسلّی بخش ہوتا ہے اللہ پاک آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے
جواب دیںحذف کریں