سوال :
مفتی صاحب اگر ہم اپنی فرض نماز ادا کر رہیں ہیں جیسا کے پہلی دوسری رکعتوں میں سورۃ فاتحہ کے بعد کوئی سورۃ پڑھی جاتی ہے اگر تیسری رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد کوئی سورۃ تلاوت کرلی اور یاد آیا کے اس میں تو صرف سورۃ فاتحہ ہی پڑھی جاتی ہے تو کیا ایسے میں دوران نماز یاد آنے پر سجدۂ سہو کرنا پڑے گا؟ رہنمائی فرمائیں۔
(المستفتی : زبیر احمد، مالیگاؤں)
----------------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : فرض نمازوں کی تیسری اور چوتھی رکعت میں صرف سورہ فاتحہ کا پڑھنا مسنون و مستحب ہے، فرض یا واجب نہیں۔ لہٰذا اگر کسی نے فرض نماز کی تیسری اور چوتھی رکعت میں سورہ فاتحہ سے پہلے تشہد پڑھا یا تسبیح وغیرہ کچھ ذکر پڑھا، یا سورہ فاتحہ ہی نہیں پڑھی یا پھر سورہ فاتحہ کے ساتھ قرأت کی تب بھی اس پر سجدۂ سہو واجب نہیں ہوگا، اس لیے کہ سجدۂ سہو کسی واجب کے ترک ہونے یا کسی فرض یا واجب میں تاخیر ہونے پر واجب ہوتا ہے۔ جبکہ مسئولہ صورت میں نہ تو کوئی واجب چھوٹا ہے اور نہ ہی کسی فرض یا واجب میں تاخیر ہوئی ہے۔
عَنْ عَلِيٍّ وَابْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّهُمَا كَانَا يَقُولَانِ : إنَّ الْمُصَلِّيَ بِالْخِيَارِ فِي الْأُخْرَيَيْنِ، إنْ شَاءَ قَرَأَ وَإِنْ شَاءَ سَكَتَ وَإِنْ شَاءَ سَبَّحَ۔ (بدائع الصنائع : ١/١١٢)
عَنْ عَلِيٍّ وَابْنِ مَسْعُودٍ إلَخْ وَعِبَارَةُ الذَّخِيرَةِ: وَفِي الْأُخْرَيَيْنِ هُوَ بِالْخِيَارِ إنْ شَاءَ قَرَأَ، وَإِنْ شَاءَ سَبَّحَ، وَإِنْ شَاءَ سَكَتَ، ثُمَّ قَالَ: وَإِنْ تَرَكَ الْقِرَاءَةَ وَالتَّسْبِيحَ لَمْ يَكُنْ عَلَيْهِ حَرَجٌ وَلَا سَجْدَتَا سَهْوٍ، وَإِنْ كَانَ سَاهِيًا لَكِنَّ الْقِرَاءَةَ أَفْضَلُ هُوَ الصَّحِيحُ مِنْ الرِّوَايَاتِ كَذَا ذَكَرَهُ الْقُدُورِيُّ فِي شَرْحِهِ۔ (البحر الرائق : ١/٣٤٥)
محل القراء ۃ في التطوع الرکعات حتی یفترض القراء ۃ في الرکعات کلہا، وفي الفرائض محل القراءۃ الرکعتان، حتی یفترض القراءۃ في الرکعتین، إن کانت الصلاۃ من ذوات المثنی یقرأ فیہما جمیعاً، وإن کانت من ذوات الأربع یقرأ في الرکعتین الأولیین، وفي الآخرین بالخیار إن شاء قرأ، وإن شاء سبح وإن شاء سکت۔ (الفتاویٰ التاتارخانیۃ، الصلاۃ / باب القراء ۃ ۲؍۵۶-۵۷ رقم: ۱۷۲۴ زکریا)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
07 جمادی الاول 1444
ماشاء اللہ
جواب دیںحذف کریںجزاکم اللہ خیرا کثیراً کثیرا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته جی مفتی صاحب اگر کسی نے چار رکعات فرض پڑہی پہر غلطی سے پانچوی رکعات کے لے کہڑا ہو گیا تو وہ کیا کرے گا ؟
جواب دیںحذف کریںاس پر مدلل جواب لکھا ہوا ہے۔ اس واٹس اپ نمبر 9270121798 پر رابطہ فرمائیں۔
حذف کریں