سوال :
محترم مفتی صاحب! میرے بھتیجے کا نام 'حاشر' ہے۔ اس کی عمر چار سال ہوچکی ہے۔ مگر بعض افراد نے میرے بھائی سے کہا کہ حاشر نام نہیں رکھنا چاہیے۔ عوام تو خیر۔۔۔۔ میری بھابھی کو بھی ان کی بعض معلمات نے یہی بات کہی۔ اس وجہ سے تھوڑا تردد ہورہا ہے۔ براہ کرم آپ اس معاملے میں مناسب رہنمائی فرمائیں کہ کیا واقعی بچے کا نام بدلنا پڑے گا؟
(المستفتی : محمد صادق، مالیگاؤں)
------------------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : "حَاشِر" نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کا صفتی نام ہے، اور اس کا معنیٰ "جمع کرنے والا" ہے۔ حدیث شریف میں خود آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے اپنا یہ نام بیان فرمایا ہے۔
مسلم شریف میں ہے :
حضرت ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ و سلم ہمارے سامنے اپنی ذات مبارک کے متعدد نام بیان فرمایا کرتے تھے، چنانچہ (ایک دن ) آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا : میں "احمد" ہوں میں "محمد" ہوں، میں "مقفی" (تمام پیغمبروں کے پیچھے آنے والا ہوں، میں حاشر (یعنی قیامت کے دن تمام لوگوں کو جمع کرنے والا ہوں میں توبہ کا نبی ہوں اور میں رحمت کا نبی ہوں۔
دارالعلوم دیوبند کا فتوی ہے :
”حاشر“ تو حضرت اقدس نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کا وصفی نام ہے، یعنی : وہ ذات جو قیامت کے دن سب سے پہلے قبر سے اٹھے گی۔ ( مشکوة المصابیح ومرقاة المفاتیح) اور فیضان کے معنی ہیں : کسی چیز کا پہنچنا، مثلاً اللہ تعالی کی رحمت کا پہنچنا اور فیضان کے ساتھ بھی آپ نے لفظ ”محمد“ لگایا ہے، جو حضرت اقدس نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کا نام مبارک ہے، پس ”محمد حاشر“ اور ”محمد فیضان“ دونوں نام اچھے ہیں، آپ دونوں میں سے جو نام چاہیں، رکھ سکتے ہیں۔ (رقم الفتوی : 604055)
درج بالا تفصیلات سے وضاحت کے ساتھ معلوم ہوگیا کہ حاشر نام رکھنا شرعاً درست بلکہ باعثِ برکت ہے۔ لہٰذا اس نام کو تبدیل کرنے کی قطعاً ضرورت نہیں۔ جو لوگ اس نام کا رکھنا غلط بتا رہے ہیں ان کا قول بلادلیل ہے۔ لہٰذا انہیں خود توبہ و استغفار کرکے اپنی معلومات درست کرنا چاہیے اور آئندہ دینی مسائل میں رائے زنی سے بچنا چاہیے۔
عَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ، قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُسَمِّي لَنَا نَفْسَهُ أَسْمَاءً، فَقَالَ : أَنَا مُحَمَّدٌ، وَأَحْمَدُ، وَالْمُقَفِّي، وَالْحَاشِرُ، وَنَبِيُّ التَّوْبَةِ، وَنَبِيُّ الرَّحْمَةِ۔ (صحیح المسلم، رقم : ٢٣٥٥)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
30 رجب المرجب 1443
👍
جواب دیںحذف کریںمفتی صاحب، فاطمہ تحریم نام رکھنا کیسا ہے
جواب دیںحذف کریںاصل تحریم کے معنی منع کیا ہوا یا حرام کیا ہوا ہے۔ یہ نام مناسب نہیں ہے۔ اگر تحریم ہٹ جائے تو بہتر ہوگا۔
حذف کریںماشاءاللہ
جواب دیںحذف کریںShukriya mufti sahab
جواب دیںحذف کریںFataawa ko
جواب دیںحذف کریںمحمد ماحی مبارک اور محمد واعظ نام رکھ سکتے ہیں
جواب دیںحذف کریںبرائے مہربانی اپنا موبائل نمبر برائے مشورہ دے دیں یا میرے اس نمبر پر جواب ارسال فرما دیں۔03313125999
جواب دیںحذف کریں03311325999
جواب دیںحذف کریںاس واٹس اپ نمبر 9270121798 پر رابطہ فرمائیں۔
حذف کریںبچے کی پیدائش اس جنوری 2024 ہے ٹائم پیدائش رات 7:30 سے 8 بجے کہ درمیان ہے حاشر یا Azyan نام رکھنا کہسا ہے یا پھر کوئی اور نام بتا دیں
جواب دیںحذف کریں