سوال :
مفتی صاحب ! سنا ہے کہ پپیتے کا بیج نانگنے سے اندھا پن ہو جاتا ہے۔ اسی طرح لوکی کے بیج نانگنے سے کدو بند کی بیماری ہو جاتی ہے۔ کیا دین اسلام میں اس طرح کی باتوں کا کوئی ثبوت ملتا ہے؟ یا کسی مخصوص پھل یا سبزی وغیرہ کے بیج نانگنے سے ہونے والی بیماریوں کا ذکر ملتا ہے؟
(المستفتی : مدثر انجینئر، مالیگاؤں)
------------------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : پھلوں کے بیج یا کسی بھی چیز کو قصداً پھلانگنا تو کوئی اچھی بات نہیں ہے۔ اور عموماً کوئی قصداً ایسا کرتا بھی نہیں ہے۔ اور اگر کوئی غلطی سے کسی چیز کو پھلانگ لے اور اس کے اوپر سے گذر جائے تو شرعاً اس پر کوئی گناہ نہیں ہے اور نہ ہی سوال نامہ میں مذکور کسی بیماری کے ہونے کی بات قرآن و حدیث سے ثابت ہے۔ بلکہ یہ توہم پرستی اور بدعقیدگی کی بات ہے جس کا ترک کرنا ضروری ہے۔
قال اللہ تعالٰی : وَمَا تَشَاءُونَ إِلَّا أَنْ يَشَاءَ اللَّهُ رَبُّ الْعَالَمِينَ۔ (سورۃ التکویر، آیت : ۲۹)
وَكَانَ الْقَفَّال يَقُول بَعْدَهَا : أَمَّا بَعْدُ، فَإِنَّ الأُْمُورَ كُلَّهَا بِيَدِ اللَّهِ، يَقْضِي فِيهَا مَا يَشَاءُ، وَيَحْكُمُ مَا يُرِيدُ، لاَ مُؤَخِّرَ لِمَا قَدَّمَ وَلاَ مُقَدِّمَ لِمَا أَخَّرَ۔ (الموسوعۃ الفھیۃ : ١٩/٣٩٨)
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَا عَدْوَی وَلَا طِيَرَةَ وَلَا هَامَةَ وَلَا صَفَرَ۔ (صحیح البخاري، رقم : ۵۵۳۴)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
24 رجب المرجب 1443
مفتی صاحب ۔السلام و علیکم ۔
جواب دیںحذف کریںایک شخص بیان کر رہا تھا کہ عشاء کے وقت آپ ﷺ جماعتوں کو روانہ کر رہے تھے ۔روانہ کرتے کرتے رات کا کافی حصہ گذر گیا ۔جب آپ مسجد آئے تو صحابہ ؓ نماز کے انتظار میں بیٹھے تھے ۔پھر آپ ﷺ نے عشاء کی نماز پڑھائی ۔کیا یہ واقعہ صحیح ہے ۔