بدھ، 19 جنوری، 2022

کیا پست قد (ناٹا) آدمی مکار ہوتا ہے؟

سوال :

محترم مفتی صاحب ! ناٹے لوگوں کے تعلق سے کوئی قول، واقعہ، حدیث کچھ ایسا کوئی واقعہ ہے کیا کہ ناٹے لوگ بہت شاطر یا مکار ہوتے ہیں؟
(المستفتی : حافظ عتیق، مالیگاؤں)
------------------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : کسی حدیث، صحابہ کرام کے آثار یا سلف صالحین کے اقوال میں یہ بات نہیں ملتی کہ پست قد آدمی شاطر یا مکار ہوتا ہے۔ اور نہ ہی یہ بات شرعاً درست ہے کہ کسی کو اس کی جسمانی ساخت کی وجہ سے مکار، شاطر یا دھوکے باز وغیرہ کہا جائے۔ پست قد یا دراز قد ہونا یہ اختیاری چیز نہیں ہے، بلکہ یہ منجانب اللہ ملنے والی چیز ہے۔ لہٰذا کسی پست قد آدمی کے بارے میں یہ سمجھنا کہ وہ شاطر اور مکار ہوتا ہے ناجائز اور سخت گناہ کی بات ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی زوجہ محترمہ حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا اور حضرت عبداللہ ابن مسعود  رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بارے میں ملتا ہے آپ دونوں پست قد تھے، لیکن ان کی نیکیاں اور حسنات روز روشن کی طرح عیاں ہیں، اسے بیان کرنے کی ضرورت نہیں۔

عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : حَكَيْتُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا، فَقَالَ : مَا يَسُرُّنِي أَنِّي حَكَيْتُ رَجُلًا، وَأَنَّ لِي كَذَا وَكَذَا، قَالَتْ : فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ صَفِيَّةَ امْرَأَةٌ. وَقَالَتْ بِيَدِهَا هَكَذَا، كَأَنَّهَا تَعْنِي قَصِيرَةً، فَقَالَ : لَقَدْ مَزَجْتِ بِكَلِمَةٍ، لَوْ مَزَجْتِ بِهَا مَاءَ الْبَحْرِ لَمُزِجَ۔ (سنن الترمذی، رقم : ٢٥٠٢)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
15 جمادی الآخر 1443

2 تبصرے:

  1. Salafiyat keya he or ger muqallid
    kise khte hen asan lafzon me samjhaye

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. Na ahel ka ijtehad aur taqleed ka inkar karte hue chupke chupke taqleed karna aur fir aslaf se badguman ho kar un pe badzubani karna salfiyat aur gair muqalidiyat hai.

      حذف کریں

بوگس ووٹ دینے کا حکم