سوال :
تم زمین والوں پر رحم کرو آسمان والا تم پر رحم کرے گا کیا یہ حدیث کا جملہ ہے؟ اگر ہے تو اس کا عربی متن مع حوالہ کے مل سکتا ہے؟
(المستفتی : حافظ سلیم، مالیگاؤں)
------------------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : "تم زمین والوں پر رحم کرو آسمان والا تم پر رحم کرے گا" یہ حدیث ہے اور درجہ کے اعتبار سے صحیح ہے جو حدیث کی متعدد مشہور کتابوں میں موجود ہے۔ مولانا الطاف حسین حالی رحمۃ اللہ علیہ نے اسے شعر میں بھی بیان کیا ہے کہ :
کرو مہربانی تم اہل زمیں پر
خدا مہرباں ہوگا عرشِ بریں پر
ذیل میں اس حدیث کے متن کو ملاحظہ فرمائیں۔
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : الرَّاحِمُونَ يَرْحَمُهُمُ الرَّحْمَنُ، ارْحَمُوا أَهْلَ الْأَرْضِ يَرْحَمْكُمْ مَنْ فِي السَّمَاءِ
ترجمہ : حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : رحم کرنے والوں پر رحمن رحم فرماتا ہے، تم زمین والوں پر رحم کرو، تو آسمان والا تم پر رحم کرے گا۔
حكم الحديث : صحيح
سنن أبي داود (4941)، سنن الترمذي (1924)، مسند أحمد ( 6494 )فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
08 جمادی الآخر 1443
جزاک اللہ خیرا و احسن الجزاء مفتی صاحب
جواب دیںحذف کریںالسلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ
جواب دیںحذف کریںارحموا من فی الارض یرحمکم من فی السماء
کیا یہ الفاظ حدیث شریف کے ہیں؟
ارحموا من فی الارض یرحمکم من فی السماء
حذف کریںکیا یہ الفاظ حدیث شریف کے ہیں؟
جواب دیں