جمعہ، 10 دسمبر، 2021

شاپی Shopee ایپ کے ذریعے خریدی کرنے کا حکم

سوال :

مفتی صاحب امید ہے کہ آپ خیریت سے ہونگے۔ ایک مسئلہ ہےکہ ایک فری ایپلیکیشن ہے جو اس وقت ٹرینڈنگ میں چل رہا ہے اس کا نام شاپی ہے اس کے اندر انہوں نے ایک بات ایسی رکھی ہے کہ بارہ بجے یا چار بجے یا آٹھ بجے کے وقت میں خاص چیزوں کی قیمتوں کو کم کردیتے ہیں، جیسے جو دو سو روپے کی چیز ہوتی ہے وہ ۹ روپے میں ملتی ہے اور کبھی خاص دنوں میں تو ایک ہی روپے میں مل جاتی ہے۔ اس طرح سے وہ چیزوں کی قیمتوں کو کم کردیتے ہیں اور اس میں ایسے ہوتا ہے کہ اس میں لوگوں کی تعداد متعین ہوتی ہے جیسے کہ یہ چیز صرف چالیس لوگوں کو ہی ملے گی یا بیس لوگوں کو ہی ملیں گی۔ تو اس ایپ سے کسی بھی چیز کو خریدنا کیسا ہے؟ اور بظاہر تو یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ ایپلیکیشن والے بس اپنی پرموشن کے لئے اس طرح کر رہے ہیں لیکن آپ مجھے بتائیں کہ جائز ہے یا نہیں؟ اور ایک بات رہ گئی تھی مفتی صاحب کے جو رقم لیتے ہیں یہ تو آن لائن پے نہیں کرنی ہوتی بلکہ جب تم کو پروڈکٹ مل جائے اس کے بعد ہی اس کی رقم ادا کرنی ہوتی ہے۔ اور پروڈکٹ بھی اچھے ہوتے ہیں، اس کی بھی کوئی شکایت نہیں۔
(المستفتی : نعیم الظفر، کوپرگاؤں)
------------------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : سوال نامہ کا بغور مطالعہ کرنے کے بعد یہ بات سمجھ میں آتی ہے کہ اس ایپ میں بظاہر کوئی شرعی قباحت موجود نہیں ہے۔ عام شاپنگ ایپ کی طرح یہ بھی کام کرتا ہے، بس اس میں رعایت زیادہ دی جارہی ہے۔ رعایت کی وجہ بھی یہی ہوسکتی ہے کہ اس ایپ کو پروموٹ کیا جارہا ہو۔ اور رعایت کا طریقہ کار بھی سود، جوئے یا اور کوئی غیر شرعی ضابطہ پر مشتمل نہیں ہے۔ لہٰذا اس ایپ کا استعمال کرنا اور اس کے ذریعے خریدی کرنا شرعاً جائز اور درست ہے۔

البیع ہو مبادلۃ المال بالمال بالتراضي بطریق التجارۃ۔ (حاشیۃ الہدایۃ : ٣/۱۸)

عن عبادۃ بن الصامت رضي اللّٰہ عنہ قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم - في حدیث طویل - لا ضرر ولا ضرار۔ (المسند للإمام أحمد بن حنبل، رقم : ۲۲۶۷۷)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
05 جمادی الاول 1443

2 تبصرے:

بوگس ووٹ دینے کا حکم