سوال :
کیا اسلام میں گانجا حلال ہے؟ اس کے بارے میں شرعی احکام کیا ہے؟ رہنمائی فرمائیں۔ جواب قرآن و احادیث کے حوالے کے ساتھ دیں۔
(المستفتی : حافظ عادل امان، مالیگاؤں)
------------------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : گانجا نشہ آور اشیاء میں سے ہے، اور نشہ آور اشیاء کا استعمال شرعاً ناجائز اور حرام ہے۔
ابوداؤد شریف میں ہے :
عبداللہ بن عمرو عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے شراب جوئے، باجے اور جوار کی شراب سے منع فرمایا ہے اور فرمایا کہ ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔
مفتی اعظم مفتی کفایت اللہ رحمہ اللہ لکھتے ہیں :
گانجا، چرس، افیون، بھنگ یہ سب چیزیں ناپاک نہیں، ان کا کھانا تو حرام ہے اس لئے کہ نشہ لانے والی ہیں یا نشہ جیسے آثار و نتائج پیدا کرتی ہیں۔ (کفایت المفتی : ٩/١٢٩)
معلوم ہونا چاہیے کہ شراب اور گانجے میں حرمت کا سبب یعنی نشہ آور ہونا دونوں میں برابر ہے، اس لیے گانجا بھی حرام ہے۔ البتہ شراب کی حرمت چونکہ قطعی ہے یعنی اس کا ناجائز اور حرام ہونا باقاعدہ قرآن کریم میں بیان کیا گیا ہے۔ لہٰذا اس کی حرمت زیادہ سخت ہے، نیز شراب حرام ہونے کے ساتھ ساتھ ناپاک بھی ہے اس لیے اس کی ایک بوند بھی حرام ہے، خواہ اس سے نشہ آئے یا نہ آئے، جبکہ گانجے کی اتنی مقدار پینا حرام ہے جس سے عام لوگوں کو نشہ ہوجاتا ہو۔ اور جنہیں اس کی عادت ہوجائے ان کے نشہ نہ آنے کا اعتبار نہیں ہے۔
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ الْخَمْرِ وَالْمَيْسِرِ وَالْکُوبَةِ وَالْغُبَيْرَائِ وَقَالَ کُلُّ مُسْکِرٍ حَرَامٌ۔ (سنن ابی داؤد، رقم : ٣٦٨٥)
وَيَحْرُمُ أَكْلُ الْبَنْجِ وَالْحَشِيشَةِ) (وَالْأَفْيُونُ) لِأَنَّهُ مُفْسِدٌ لِلْعَقْلِ وَيَصُدُّ عَنْ ذِكْرِ اللَّهِ وَعَنْ الصَّلَاةِ۔ (شامی : ٦/٤٥٧)
تحرم الْخمر فنجاسة الْخمر غَلِيظَة۔ (ملتقی الابحر، ٤/٢٤٤)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
05 صفر المظفر 1443
دوا میں جو افیون استعمال ہوتی ہے اس کا کیا حکم ہے
جواب دیںحذف کریںدوا میں جو افیون استعمال ہوتی ہے وہ ظاہر ہے اتنی ہی مقدار میں ہوتی ہے جس سے نشہ نہ ہو۔ لہٰذا بوقت ضرورت دوا میں اس کا استعمال جائز ہے۔
حذف کریںبھٹی صاحب جانوروں کو گانجہ کھلا کر تیار کرنا حلال ہے یا حرام
حذف کریںجانوروں کو گانجہ کھلا کر تیار کرنا حلال ہے یا حرام وضاحت فرمائے لوگ کہتے ہیں یہ گانجا کھانے سے جانور فربہ اور صحت مند ہوتا ہے
جواب دیںحذف کریں