سوال :
مفتی صاحب اگر 3 بچے آپریشن سے ہوں اور ڈاکٹر کہے کے اب چوتھے بچے کے لیے آپریشن نہیں کر سکتے ہیں تو کیا بچے روکنے کا آپریشن کر سکتے ہیں؟ کیونکہ تین مرتبہ سیزر ہوتا ہے تب بہت زیادہ پیچیدگیاں ہوجاتی ہیں اس لئے ڈاکٹرز بولتے ہیں کہ اب پریگننسی ہوگی تو جان کو خطرہ ہوگا اور اس لئے تیسرے یا دوسرے سیزر کے بعد یا اسی میں وہ ٹیوب کاٹ کر نکال لیتے ہیں جس سے دوبارہ حمل نہیں ٹھہرتا۔
(المستفتی : شیخ امجد، مالیگاؤں)
------------------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : ایسا کوئی طریقہ اختیار کرنا جس میں مرد یا عورت میں مستقل بنیادوں پر افزائش نسل کی صلاحیت ختم ہوجائے ناجائز اور حرام ہے، اس لیے کہ یہ عمل تغییر لخلق اللہ یعنی اللہ تعالیٰ کی بناوٹ میں تبدیلی کرنے کی حرمت میں داخل ہے۔ لہٰذا صورت مسئولہ میں نس بندی (ٹیوبل لگیشن TUBAL LIGATION) کرانے کی بھی اجازت نہیں ہے، کیونکہ اس میں بھی آپریشن کے ذریعہ وہ نسیں بند کردی جاتیں ہیں جس کی وجہ سے حمل ٹھہرنا مکمل طور پر بند ہوجاتا ہے۔ ایسے حالات میں عارضی طور پر مانع حمل تدابیر اختیار کرنے کا حکم ہے، مثلاً شوہر عزل کرلے یعنی انزال کے وقت عضو باہر نکال کر منی خارج کردے یا کنڈوم کا استعمال کرے۔ یا عورت کوپرٹی اور دواؤں وغیرہ کا استعمال کرے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ شِهَابٍ ، سَمِعَ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ يَقُولُ : سَمِعْتُ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ يَقُولُ : رَدَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى عُثْمَانَ بْنِ مَظْعُونٍ التَّبَتُّلَ، وَلَوْ أَذِنَ لَهُ لَاخْتَصَيْنَا۔ (صحیح البخاری، رقم : ٥٠٧٣)
فإن الاختصاہ في الاٰدمي حرام۔ (عمدۃ القاري : ۲۰/۷۲)
خِصَاءُبَنِي آدَمَ حَرَامٌ بِالِاتِّفَاقِ۔ (الفتاوی الہندیۃ : ۵/۳۵۷)
عَنْ الْخَانِيَّةِ وَالْكَمَالِ أَنَّهُ يَجُوزُ لَهَا سَدُّ فَمِ رَحِمِهَا كَمَا تَفْعَلُهُ النِّسَاءُ۔ (شامي : ۳/۱۷۶)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
12 محرم الحرام 1443
کنڈوم استعمال کرسکتے ہیں مفتی صاحب؟
جواب دیںحذف کریںاگر ایسے حالات ہوں جیسا کہ سوال نامہ میں مذکور ہے تو۔
حذف کریںاگر کسی عورت کو تین بچے آپریشن سے ہویے ہوں تو ایسی عورت کے لیے کیا حکم ہے اور ڈاکٹر صاحبان کا مشورہ بھی کہ نسبندی کرالیں ورنہ جان کا خطرہ ہے ایسی صورت میں کیا کرے نسبندی کرا
حذف کریںجان کا خطرہ کیوں ہوگیا؟
حذف کریںجزاک اللہ خیرا و احسن الجزاء مفتی صاحب
جواب دیںحذف کریںبہت خوب جواب
جواب دیںحذف کریںجزاک اللہ
جواب دیںحذف کریںیہ سوال مجھے بھی پوچھنا تھا
Assalamu alaikum warahmadullahi wabarkatuh
جواب دیںحذف کریںMufti Sahab mere 3 oppression hugaye hai aur do harniya ke pure 5 hue harniya k oppression hu k 6 maah hugaye aur muje neche baithe k namaz padhne ko mana kiyagaya hai aur jhukne se bhi mana kiyagaya hai agr niche baithe kar aur jhuk kar mai naamaz padhungi do wo harniya ka dubara ane ka khatra hai aisi surat m mujhe Kya Karna hai
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ
حذف کریںآپ کرسی پر بیٹھ کر اشارہ سے نماز پڑھیں۔
واللہ تعالٰی اعلم