سوال :
کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین درمیان مسئلہ ھذا کے کہ قربانی کے جانور کی ہڈی یا چربی فروخت کرنا یا اس کے بدلے نمک یا اور کوئی چیز لے کر استعمال کرنا کیسا ہے؟
(المستفتی : مجتبی ثاقب، مالیگاؤں)
------------------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : اپنی قربانی کے جانور کی ہڈی یا چربی فروخت کرنا یا نمک وغیرہ کے بدلے دینے کی اگرچہ گنجائش ہے، لیکن اس کی قیمت یا اس کے عوض جو نمک وغیرہ لیا گیا وہ یا پھر اس نمک وغیرہ کی قیمت کا صدقہ کرنا ضروری ہے۔ کیونکہ یہ قربانی کے جانور سے نفع حاصل کرنے میں شمار ہوتا ہے جو شرعاً جائز نہیں ہے۔ البتہ دوسروں کے یہاں سے ہدیہ آئے ہوئے گوشت کی ہڈی یا چربی وغیرہ فروخت کرکے اس کی قیمت یا اس کے بدلے میں لئے گئے نمک وغیرہ کا استعمال بلاکراہت درست ہے۔
فَكَمَا يُكْرَهُ لَهُ أَنْ يُعْطِيَ جِلْدَهَا الْجَزَّارَ. فَكَذَلِكَ يُكْرَهُ لَهُ أَنْ يَبِيعَ الْجِلْدَ فَإِنْ فَعَلَ ذَلِكَ تَصَدَّقَ بِثَمَنِهِ كَمَا لَوْ بَاعَ شَيْئًا مِنْ لَحْمِهَا۔ (المبسوط للسرخسی : ج ١٢/ص ١٤)
(فَإِنْ) (بِيعَ اللَّحْمُ أَوْ الْجِلْدُ بِهِ) أَيْ بِمُسْتَهْلَكٍ (أَوْ بِدَرَاهِمَ) (تَصَدَّقَ بِثَمَنِهِ)۔ (شامی : ٦/٣٢٨)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
15 ذی الحجہ 1442
جزاکم اللہ خیراً کثیرا
جواب دیںحذف کریںمفتی صاحب قصائی جانور بنانے کے بعد جانور کی م ُنڈی اور ہڈی وغیرہ لے جاتے ہیں کیا اسے بیچ کر اس کا پیسہ استعمال کرسکتے
جواب دیںحذف کریںکیا مسلمانوں کو ذات برادری دیکھنا جایز ہیں ۔ کیا اسلام اس کا حکم دیتا ہیں اس کا خالص کرے
جواب دیںحذف کریںجزاک اللّہ خیرا احسن الجزاء فی الدارین۔ عبدالشکور پربھنی مہاراشٹر
جواب دیںحذف کریںجزاکم اللہ خیرا و احسن الجزاء
جواب دیںحذف کریں