سوال :
مفتی صاحب! جانور ذبح کرنے کے فوراً بعد قصاب حضرات اس کے ٹھنڈا ہونے کا انتظار کیے بغیر جلدی سے جانور کے حرام مغز میں چھری مارتے ہیں تو کیا ایسا کرنے سے جانور حرام ہو جاتا ہے؟ براہ کرم رہنمائی فرمائیں۔
(المستفتی : ڈاکٹر شہباز، مالیگاؤں)
------------------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : جانور ذبح کرنے کے فوراً بعد قصائی جانور کے حرام مغز پر چُھری مار دیتے ہیں جسے ہمارے یہاں کوڑی کہا جاتا ہے، ذبح کے بعد جانور کو کم از کم چار پانچ منٹ ٹھنڈا ہونے دیا جائے اس کے بعد کھال اتارنا شروع کیا جائے، کوڑی کرنے سے جانور کو بہت زیادہ تکلیف ہوتی ہے، جس کی وجہ سے یہ عمل شرعاً مکروہ ہے، لہٰذا قصائی کو کوڑی کرنے سے سختی سے منع کرنا چاہیے۔ بلکہ عام دنوں میں بھی گوشت فروخت کرنے والوں کو خود اس کا خیال رکھنا چاہیے۔ تھوڑا وقت بچانے کے لیے جانوروں کو سخت اذیت دینا شرعاً ناپسندیدہ عمل ہے۔ لیکن جانور اصلاً متعینہ چار رگوں میں سے کم از کم تین رگوں کے کٹ جانے کی وجہ سے حلال ہوجاتا ہے۔ لہٰذا کوڑی کیے ہوئے جانور کو حرام کہنا اور سمجھنا درست نہیں ہے۔
وَالْحَاصِلُ أَنَّ كُلَّ مَا فِيهِ زِيَادَةُ أَلَمٍ لَا يُحْتَاجُ إلَيْهِ فِي الذَّكَاةِ مَكْرُوهٌ، كَذَا فِي الْكَافِي۔ (الفتاویٰ الہندیۃ، کتاب الذبائح، ٥/٢٨٨)
(وَ) كُرِهَ كُلُّ تَعْذِيبٍ بِلَا فَائِدَةٍ مِثْلُ (قَطْعِ الرَّأْسِ وَالسَّلْخِ قَبْلَ أَنْ تَبْرُدَ) أَيْ تَسْكُنَ عَنْ الِاضْطِرَابِ وَهُوَ تَفْسِيرٌ بِاللَّازِمِ۔ (شامی، کتاب الذبائح، ٦/٢٩٦)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
05 ذی الحجہ 1442
اکثر قصائی ایسا کرتے ہیں انہیں جلدی ہوتی ہے چار جگہ کا جانور جو بنانا ہوتا ہے جانور کو جو تکلیف ہو اس کی انہیں کوئی فکر نہیں
جواب دیںحذف کریںاس کا بہترین حل یہ ہے کہ جانور ذبح ہونے کے بعد ان کو گرما گرم چائے پیش کردیں تاکہ چائے ٹھنڈی ہونے تک جانور بھی ٹھنڈا ہو جائے
چائے ٹھنڈی ہونے تک وہ کوڑی ہی کردے گا۔
حذف کریںاپنے درست فرمایا ایسا کر سکتے ہیں
حذف کریںبہترین حاضر جوابی مفتی صاحب۔۔
حذف کریںکوڑی مارنے میں اتنے ماہر ہوتے ہیں کہ نہیں نہیں کرتے کرتے مار دیتے اور چائے بھی پی لیتے...
حذف کریںKi j
حذف کریںKerai ke ghar ki zakat
جواب دیںحذف کریںKaise nikale
کرایہ کے مکان پر زکوٰۃ واجب نہیں ہے۔
حذف کریںواللہ تعالٰی اعلم
Agar har koi yr kahe kasai se to shayad is chiz par amal ho jaaye
حذف کریں