منگل، 4 مئی، 2021

عورت کے زیورات کی زکوٰۃ کون نکالے؟

سوال :

محترم مفتی صاحب! سوال یہ ہے کہ ایک عورت کے پاس اتنا سونا ہے کہ وہ صاحب نصاب ہے۔ اور اتنا پیسہ ہے کہ وہ سونے کی زکوٰۃ نکال سکتی ہے۔ لیکن وہ کہیں پیسے کمانے کے لئے جاتی بھی نہیں ہے۔ بس جتنا پیسے اپنے شوہر کے پاس سے ملتے ہے اسے ہی جمع کرتی ہے۔ اب سونے کی زکوٰۃ کی رقم نکالنا کس پر واجب ہے‌ شوہر پر یا بیوی پر؟ دین اور شریعت کی روشنی میں اس مسئلہ کی وضاحت فرما دیجئے اور عنداللہ ماجور ہوں۔
(المستفتی : زین الزماں تکمیلی، مالیگاؤں)
----------------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : جو سونا عورت کی ملکیت میں ہے اس کی زکوٰۃ اسی پر واجب ہے، لہٰذا اس کے پاس پیسے ہوں تو وہ اپنے سونے کی زکوٰۃ خود ادا کرے۔ لیکن اگر زکوٰۃ ادا کرنے کے لیے اس کے پاس پیسے نہ ہوں تو شوہر یا اس کے والدین اگر اس کی طرف سے اس کے سونے کی زکوٰۃ ادا کردیں تو اس کی زکوٰۃ ادا ہوجائے گی۔ اور اگر یہ لوگ بھی ادا نہ کریں تو اس کا وبال عورت پر ہی ہوگا، لہٰذا وہ سونا بیچ کر یا اور کسی بھی طریقے سے زکوٰۃ کرنے کی فکر کرے۔

عورت کے پاس مال ہو تب بھی اگر شوہر یا اس کے میکہ والے اپنی طرف سے اس کی زکوٰۃ ادا کردیں تو زکوٰۃ ادا ہوجائے گی۔ یہ سمجھنا بالکل غلط ہے کہ عورت کا سونا ہے تو بہرصورت وہی زکوٰۃ ادا کرے گی، ورنہ زکوٰۃ ادا نہیں ہوگی۔

عن سلیم بن عامر قال سمعت أبا أمامۃ یقول: سمعت رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یخطب فی حجۃ الوداع فقال: اتقوا ربکم، و أدوا زکاۃ أموالکم تدخلوا جنۃ ربکم۔ (سنن الترمذي، باب ما ذکر في فضل الصلاۃ رقم : ۶۱۶)

الزکاۃ واجبۃ علی الحر العاقل البالغ المسلم إذا ملک نصاباً ملکا تاماً، وحال علیہ الحول لقولہ تعالی : وَآتُو الزَّکَاۃَ ولقولہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: أدوا زکاۃ أموالکم، وعلیہ إجماع الأمۃ، والمراد بالواجب الفرض۔ (ہدایۃ : ۱؍۱۸۵)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
21 رمضان المبارک 1442

8 تبصرے:

  1. مذکورہ بالا حکم کا مفہوم یہ تو نہیں کہ،شوہر یا میکہ والوں کو ادا کرنا لازمی ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. بالکل بھی نہیں.

      اگر ایسا واضح جواب بھی کسی کو سمجھ میں نہ آئے تو پھر بڑی تشویش کی بات ہے۔

      حذف کریں
    2. واضح جواب سمجھ نا آنے پر بندے نے استفادہ کیاہے۔
      آپ مفتی ہیں ماشاء اللہ بہت اچھی راہنمائی فرماتے ہیں اللہ آپکو بہترین اجر عطا فرمائے آمین ۔

      حذف کریں
  2. جمعہ کی فجر میں الم سجدہ پڑہنے کا کیا مسئلہ ہے

    جواب دیںحذف کریں
  3. Shaadi pr diye jaane wale jahez k bartan pr kaise zakat nikalna hoti hai ,or agr kisi ko maloom na ho k exact kotna bartan hai to kaise zakat ada kren??

    جواب دیںحذف کریں

بوگس ووٹ دینے کا حکم