سوال :
روزہ دار خاتون کھانا پکاتے وقت نمک چکھ لے بغیر شوہر کے خوف کے تو روزہ کا کیا حکم ہوگا؟ رہنمائی فرماکر شکریہ کا موقع دیں۔
(المستفتی : محمد شرجیل، مالیگاؤں)
------------------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : بلاعذر کھانے وغیرہ کا نمک چکھنا مکروہ ہے۔ البتہ اگر عذر ہو مثلاً کسی عورت کا شوہر ایسا بدمزاج ہو کہ کھانا خراب ہونے کی وجہ سے اس پر غصہ ہوگا تو ایسی عورت کے لیے کھانے کا نمک زبان پر رکھ کر چکھنے کی اجازت ہے، اس صورت میں روزہ مکروہ نہ ہوگا۔ تاہم اس صورت میں بھی اس بات کا خیال رہے کہ چکھنے میں کوئی حصہ حلق کے نیچے نہ اترے ورنہ روزہ فاسد ہوجائے گا۔
معلوم ہوا کہ صورتِ مسئولہ میں عورت کا روزہ مکروہ ہوا ہے، اور اگر کھانے کا کوئی حصہ حلق سے نیچے اتر گیا ہے تو روزہ ٹوٹ جائے گا، جس پر قضا لازم ہوگی۔
(وَكُرِهَ) لَهُ (ذَوْقُ شَيْءٍ وَ) كَذَا (مَضْغُهُ بِلَا عُذْرٍ)۔ (شامی : ٢/٤١٦)
وکذا مضغہ بلاعذر قید فیہما قالہ العینی ککون زوجہا أو سیدہا سئ الخلق فذاقت (وفی الشامیۃ) ومن العذر فی الثانی أن لا تجد من یمضغ لصبیہا من حائض أو نفساء أو غیرہما ممن لایصوم ولم تجد طبیخاً۔ (شامی : ۳؍۳۹۵)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
23 رمضان المبارک 1442
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں