منگل، 4 مئی، 2021

تئیسویں پارے کی آیت سجدہ کون سی ہے؟

سوال :

امید ہے کہ آپ بخیروعافیت سے ہونگے۔
ایک مسئلہ دریافت کرنا تھا کہ تیئسویں پارہ میں جو سجدہ ہے وہ کس آیت پر ہے؟ محقق ومدلل جواب دےکر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔
(المستفتی : عثمان انصاری، مالیگاؤں)
----------------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : محقق قول کی بنا پر اولیٰ و احوط یہ ہے کہ "حسن مآب" پر سجدۂ تلاوت کیا جائے۔

علم الفقہ میں ہے :
سورۂ ص کے دوسرے رکوع میں یہ آیت وخر را کعاً واناب فغفرنا لہ ذلک وان لہ عندنا لزلفی وحسن مآب، اس آیت میں "وحسن  مآب" کے لفظ پر سجدہ ہے بعض علماء کے نزدیک "اناب" کے لفظ پر ہے مگر یہ قول محقق نہیں۔

تاہم اگر کسی نے "اناب" پر سجدہ کرلیا تب بھی سجدہ ادا ہوجائے گا، اعادہ کی ضرورت نہیں۔

(وص) وظن داؤد أنما فتناہ فاستغفر ربہ و خررا کعاً و أناب فعفر نا لہ ذلک وإن لہ عندنا لزلفی و حسن مآب‘ وھذا ھو الأولیٰ مما قال الزیلعی تجب عند قولہ ’’ وخرراکعا و أناب و عند بعضھم عند قولہ تعالیٰ : ’’ و حسن مآب‘‘ الخ۔ (مراقی الفلاح، باب سجود التلاوۃ، ۲۸۹)

لمانذکرہ ای فی فصلت ای لنظیرہ وہوان السجود لووجب عندقولہ واناب فالتاخیر عندقولہ وحسن مآب لایضرویخرج عن الواجب ولووجبت عند قولہ وحسن مآب وقدمہا عندقولہ واناب لکان السجود حاصلا قبل وجوبہا ووجودسبب وجوبہا فیوجب نقصانا فی الصلوۃ ولوکانت صلاتیۃ ولانقص فی التاخیر۔ (حاشیۃ الطحطاوی علی مراقی الفلاح : ۴۸۳ )فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
21 رمضان المبارک 1442

1 تبصرہ:

بوگس ووٹ دینے کا حکم