جمعرات، 15 اپریل، 2021

ناپاکی کی حالت میں سحری کرنے کا حکم

سوال :

مفتی صاحب ایک سوال ہے کہ سحری سے پہلے اگر ہمبستری ہو جائے اور نہانے کو وقت نہ ملے تو کیا ہم سحری کر سکتے ہیں؟ ایسی حالت میں کیا روزہ ہوگا یا نہیں؟ جواب عنایت فرمائیں۔
(المستفتی : انصاری محمد عبداللہ، مالیگاؤں)
------------------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : اگر کسی شخص کو سحری کے وقت غسل کرنے کی حاجت ہو تو بہتر تو یہی ہے کہ غسل کرکے سحری کرلے، لیکن اگر غسل کرنے کا وقت نہ ہو تو ہاتھ منہ دھو کر سحری کرلے، اور غسل بعد میں کرلے اگرچہ یہ غسل صبح صادق کے بعد ہی کیوں نہ ہو۔ تب بھی اس کا روزہ درست ہوجائے گا۔ البتہ اس کا خیال رہے کہ غسل میں سُستی کرکے فجر کی جماعت ترک کردینا یا قضا کردینا سخت گناہ کی بات ہے، جس سے بچنا ضروری ہے۔

(أَوْ أَصْبَحَ جُنُبًا وَ) إنْ بَقِيَ كُلَّ الْيَوْمِ۔ (شامی : ٢/٤٠٠)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
02 رمضان المبارک 1442

19 تبصرے:

  1. Aur agar zaid ne gusl hi nhi kya pura din to

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. تب بھی روزہ ہوجائے گا، البتہ نمازوں کے قضا کرنے کا گناہ گار ہوگا۔

      واللہ تعالٰی اعلم

      حذف کریں
    2. تراویح کی نماز میں غلطی ہو جایے. تو

      حذف کریں
    3. یہ تبصرہ مصنف کی طرف سے ہٹا دیا گیا ہے۔

      حذف کریں
  2. جزاکم اللہ خیرا و احسن الجزاء فی الدنیا و الآخرۃ

    جواب دیںحذف کریں
  3. کیا پاور کی سیگڑی پر کھانا بنا کر کھا سکتے ہیں پاور کنیکشن بارے پاس سے اگر ہے تو

    جواب دیںحذف کریں
  4. جزاکم اللہ خیرا و احسن الجزاء فی الدنیا و الآخرۃ

    جواب دیں

    جواب دیںحذف کریں
  5. عیدین کی نماز نہ پڑھنے پر کیا ہوگا عیدین کی نماز چھوڑنے کا حکم

    جواب دیںحذف کریں

بوگس ووٹ دینے کا حکم