سوال :
مفتی صاحب ایک مسئلہ یہ پوچھنا ہے کہ اذان کے وقت کُتے کیوں روتے ہیں؟ اس بارے میں وضاحتی مسئلہ بیان کر دیجئے۔ کیونکہ لوگ اس مسئلہ پر الگ الگ طریقے سے من گھڑت باتیں کرتے رہتے۔ ہمارے علاقہ مراٹھواڑہ میں لوگ اذان کے وقت کتوں کے بھونکنے سے بہت کشمکش میں رہتے ہیں۔
(المستفتی : مولوی عارف ملی، پرتور)
----------------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : اذان کے وقت بالخصوص فجر کی اذان کے وقت کُتوں کا بھونکنے یا رونے کا عام طور پر اکثر علاقوں میں مشاہدہ کیا جاتا ہے، جس کا سبب یہ سمجھ میں آتا ہے، جیسا کہ حدیث شریف میں بیان کیا گیا ہے کہ مؤذن جب اذان دیتا ہے تو اس کی آواز سن کر شیطان ریح خارج کرکے بھاگتا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ کُتوں کو شیطان بھاگتا نظر آتا ہے جس سے گھبراکر وہ روتے اور بھونکتے ہیں۔
ملحوظ رہے کہ کُتوں کا رونا یا بھونکنا یہ کوئی تشویش کی بات نہیں ہے۔ لہٰذا اس سے پریشان ہونا اور یہ سمجھنا کہ کچھ بُرا ہونے والا ہے یہ توہم پرستی ہے جو شرعاً گناہ کی بات ہے۔ نیز یہ کوئی ایسا مسئلہ نہیں ہے جس کا اعمال سے تعلق ہو، لہٰذا اس پر بہت زیادہ غور وخوض کرنے کی بھی ضرورت نہیں۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مَالِكٌ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : إِذَا نُودِيَ لِلصَّلَاةِ أَدْبَرَ الشَّيْطَانُ وَلَهُ ضُرَاطٌ، حَتَّى لَا يَسْمَعَ التَّأْذِينَ، فَإِذَا قَضَى النِّدَاءَ أَقْبَلَ، حَتَّى إِذَا ثُوِّبَ بِالصَّلَاةِ أَدْبَرَ، حَتَّى إِذَا قَضَى التَّثْوِيبَ أَقْبَلَ حَتَّى يَخْطِرَ بَيْنَ الْمَرْءِ وَنَفْسِهِ، يَقُولُ : اذْكُرْ كَذَا، اذْكُرْ كَذَا لِمَا لَمْ يَكُنْ يَذْكُرُ، حَتَّى يَظَلَّ الرَّجُلُ لَا يَدْرِي كَمْ صَلَّى۔ (صحیح البخاری، رقم : 608)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
17 ذی الحجہ 1441
جزاکم اللہ خیرا کثیراً کثیرا
جواب دیںحذف کریںماشاءاللہ
جواب دیںحذف کریںجزاک اللہُ خیرا مفتی صاحب
جواب دیںحذف کریںیہاں اپنے مالیگاؤں میں بھی یہ ہورہا ہے، گاندھی مارکیٹ میں میری دکان ہے، روزانہ عصر، مغرب اور عشاء کی اذان جیسے ہی شروع ہوتی ہے کتے بھونکنے(رونے) لگتے ہے، یہاں نیشنل کامپلیکس جس کا اوپر حصہ ویران پڑھا ہے وہاں اوپر کتوں نے اپنا ڈیرا ڈالا ہوا ہے، اذان شروع ہوتے ہی رونے لگتے ہیں
جواب دیںحذف کریںجزاک اللہ
جواب دیںحذف کریںجزاک اللہ خیرا مفتی صاحب
جواب دیںحذف کریںکتے بھونکتے نہیں روتے ہیں
جواب دیںحذف کریںاحقر کہتا ہے «ہوسکتا ہے کہ صوت کلاب جسے ہم رونا 😭 سمجھتے ہیں'دراصل ذکر الٰہی ہو
حیوانات کے ذکر کا کون منکر ہے اللہ تعالیٰ اعلم وعلمہ صواب
ابنِ علی مظاہری