ہفتہ، 1 اگست، 2020

تکبیرِ تشریق ایک سے زائد مرتبہ پڑھنے کا حکم

سوال :

محترم مفتی صاحب! تکبیر تشریق ایک مرتبہ کہنا واجب ہے اگر کسی مسجد میں تین مرتبہ کا اہتمام کیا جائے جیسا کہ بعض مساجد میں ہوتا ہے تو اس کا کیا حکم ہے؟ مدلل جواب عنایت فرمائیں۔
(المستفتی : فیصل عثمانی، مالیگاؤں)
------------------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : نویں ذی الحجہ کی نماز فجر سے تیرہویں کی نماز عصر تک ہر فرض نماز کے بعد تکبیر تشریق ایک مرتبہ پڑھنا واجب ہے۔ ایک سے زائد دو یا تین  مرتبہ پڑھنا بعض فقہاء نے خلافِ سنت اور بعض فقہاء نے مستحب لکھا ہے، لیکن بعد کے فقہاء نے خلافِ سنت کے قول کو راجح اور مفتی بہ قرار دیا ہے، لہٰذا ایک مرتبہ پڑھنے پر اکتفا کرنا چاہئے، اور اختلافی چیزوں سے اپنے آپ کو بچانا چاہئے۔

ویجب تکبیر التشریق في الأصح مرۃ، وإن زاد علیہا یکون فضلاً الخ۔ وتحتہ في الشامیۃ: إن الإتیان بہ مرتین خلاف السنۃ الخ۔ (درمختار مع الشامي، کتاب الصلاۃ، باب العیدین، مطلب في تکبیر التشریق، ۳/۶۲)

وما زاد فہو مستحب، وفي مجمع الأنہر: إن زاد فقد خالف السنۃ۔ (حاشیۃ الطحطاوي علی المراقي، کتاب الصلاۃ، باب صلاۃ العیدین، ۲/۵۳۹)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
08 ذی الحجہ 1439

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

بوگس ووٹ دینے کا حکم