سوال :
مفتی صاحب ! آج کل لوگ اپنی ٹوویلرگاڑی دیکر کچھ رقم بیس ہزار تیس ہزار سال دو سال کے لیے لیتے ہیں اور رقم دینے والا گاڑی کو استعمال بھی کرتا ہے پھر رقم لوٹا کر اپنی گاڑی واپس لے لیتے ہیں تو کیا ایسا کرنا جائز ہے؟ رہنمائی فرمائیں۔
(المستفتی : راشد حسین، دھولیہ)
-------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : کسی سے قرض لیا جائے تو اس کا واپس کرنا ضروری ہوتا ہے۔ اور واپسی یقینی بنانے کے لیے بطورِ ضمانت قرض دینے والے کے پاس اپنی کوئی چیز رہن اور گِروی رکھوانا شرعاً جائز اور درست ہے، لیکن مرتہن (جس کے پاس رہن رکھوایا گیا ہے) کے لیے مالِ مرہونہ (گروی رکھی ہوئی چیز) کو اپنے استعمال میں لانا جائز نہیں ہے، اگر راہن (گروی رکھنے والا) اجازت دے چکا ہو تب بھی اس کے استعمال کی شرعاً اجازت نہیں ہے، کیونکہ حدیث شریف میں آتا ہے کہ قرض دے کر نفع اٹھانا یہ سود کے زمرہ میں داخل ہوجاتا ہے۔
معلوم ہوا کہ صورتِ مسئولہ میں قرض دے کر مقروض کی گاڑی استعمال کرنا جائز نہیں ہے، بلکہ اس کے لیے ضروری ہے وہ گاڑی بحفاظت اپنے پاس رکھے اور رقم کی واپسی کے وقت اس کی گاڑی صحیح سلامت واپس کرے، اگر گاڑی استعمال کرنا ہوتو عُرف میں اس طرح کی گاڑیوں کا جو کرایہ بنتا ہو وہ گاڑی مالک کو ادا کرکے اسے استعمال کرسکتا ہے۔
عن علي رضي اللّٰہ عنہ مرفوعًا کل قرض جر منفعۃً فہو ربا۔ (إعلاء السنن ۱۴؍۵۶۶ رقم: ۴۸۵۸، المصنف لعبد الرزاق ۸؍۱۴۶ رقم: ۱۴۶۶۲)
کل قرض جر نفعًا حرام أي إذا کان مشروطًا۔ (شامی : ۷/۳۹۵)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
25 شوال المکرم 1441
اگر گروی رکھنے والا بخوشی اجازت دے تب.....؟
جواب دیںحذف کریںکیونکہ گاڑی کھڑی رہی تو خراب ہونے کا امکان ہے
جواب میں لکھا ہوا ہے، اجازت دے تب بھی جائز نہیں ہے، یہ گروی رکھنے والے کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس کی حفاظت کرے یا پھر بغیر گروی رکھے قرض دے۔
جواب دیںحذف کریںSahi faramaya app ne
جواب دیںحذف کریںIslam is graet
جواب دیںحذف کریںAssalamualaikum warahmatullahi wabarakatuhu
جواب دیںحذف کریںmufti sahab tasawwuf huzure Akram sallallahu alaihi wasallam se sabit h ky Muhammad asad ahemad nagar se maharastra
Masha allah hazrat har tarah se rahenomai farmate raheten hai Allah hazrat ki umar me barkat ataa farmai
جواب دیںحذف کریںAbdul Khalique Patel jintur
Agar girow gaadi ka kiraya Ada kare to kya jaayz hoga
جواب دیںحذف کریں