ہفتہ، 21 ستمبر، 2019

فرض کی تیسری رکعت میں ایک آیت جہراً پڑھ لے

*فرض کی تیسری رکعت میں ایک آیت جہراً پڑھ لے*

سوال :

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ عشاء کی تیسری رکعت میں امام صاحب نے الحمد شریف کی ایک آیت جہراً پڑھ لی، تو کیا اس صورت سجدۂ سہو کی ضروت ہے یا نہیں؟
(المستفتی : محمد احتشام، بہار)
------------------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : ظہر، عصر اور عشاء کی آخری دو رکعتوں اور مغرب کی تیسری رکعت میں سورہ فاتحہ پڑھنا مسنون ہے، البتہ ان رکعتوں میں آہستہ قرأت کرنا واجب ہے۔ لہٰذا اگر کوئی ان رکعتوں میں سورہ فاتحہ کا اتنا حصہ جہراً پڑھ لے جس میں تیس حروف آجاتے ہوں تو اس پر سجدۂ سہو واجب ہوگا۔ سجدۂ سہو کرلینے سے نماز درست ہوجائے گی، ورنہ نماز واجب الاعادہ ہوگی۔

صورتِ مسئولہ میں چونکہ امام صاحب نے سورۂ فاتحہ کی ایک ہی آیت پڑھی ہے جس میں تیس حروف نہیں ہوتے، لہٰذا سجدۂ سہو کی ضرورت نہیں۔

وتسن (قرائۃ الفاتحۃ فیما بعد الا ولیین) فی الصحیح وروی عن الا مام وجو بھا وروی التخییر بین قراء ۃ الفاتحۃ والتسبیح والسکوت۔ (قولہ وتسن قرائۃ الفاتحۃ فیما بعد الا ولیین) یشمل الثلاثی والرباعی (قولہ فی الصحیح) ھو ظاھر الروایۃ کما فی الحلبی (مراقی الفلاح وطحطاوی علی مراقی : ۱۴۷، سنن الصلوٰۃ)

(قَوْلُهُ وَالْجَهْرُ وَالْإِسْرَارُ فِيمَا يُجْهَرُ وَيُسَرُّ) لِلْمُوَاظَبَةِ عَلَى ذَلِكَ أَطْلَقَهُ اعْتِمَادًا عَلَى مَا يُبَيِّنُهُ فِي مَحَلِّهِ مِنْ أَنَّ الْمُنْفَرِدَ مُخَيَّرٌ فِيمَا يَجْهَرُ فَالْحَاصِلُ أَنَّ الْإِخْفَاءَ فِي صَلَاةِ الْمُخَافَتَةِ وَاجِبٌ عَلَى الْمُصَلِّي إمَامًا كَانَ أَوْ مُنْفَرِدًا وَهِيَ صَلَاةُ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ وَالرَّكْعَةُ الثَّالِثَةُ مِنْ الْمَغْرِبِ وَالْأُخْرَيَانِ مِنْ صَلَاةِ الْعِشَاءِ وَصَلَاةُ الْكُسُوفِ وَالِاسْتِسْقَاءِ، وَهُوَ وَاجِبٌ عَلَى الْإِمَامِ اتِّفَاقًا وَعَلَى مُنْفَرِدٍ عَلَى الْأَصَحِّ۔ (بحر الرائق : ۱/۳١٩)

(وَضَمُّ) أَقْصَرِ (سُورَةٍ) كَالْكَوْثَرِ أَوْ مَا قَامَ مَقَامَهَا، هُوَ ثَلَاثُ آيَاتٍ قِصَارٍ، نَحْوُ {ثُمَّ نَظَرَ} [المدثر: 21] {ثُمَّ عَبَسَ وَبَسَرَ} [المدثر: 22] {ثُمَّ أَدْبَرَ وَاسْتَكْبَرَ} [المدثر: 23] وَكَذَا لَوْ كَانَتْ الْآيَةُ أَوْ الْآيَتَانِ تَعْدِلُ ثَلَاثًا قِصَارًا ذَكَرَهُ الْحَلَبِيُّ.... أَيْ مِثْلُ - {ثُمَّ نَظَرَ} [المدثر: 21]- إلَخْ وَهِيَ ثَلَاثُونَ حَرْفًا۔ (شامي : ١/٤٥٨)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
21 محرم الحرام 1441

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

بوگس ووٹ دینے کا حکم