*ید اللہ علی الجماعہ کا مصداق*
سوال :
مفتی صاحب! یداللہ علی الجماعہ
اس کی تفصیل مطلوب ہے۔ اس زمرے میں کون کون سی جماعتیں آتی ہیں؟ مدلل جواب عنایت فرمائیں۔
(المستفتی : اسماعیل جمالی، مالیگاؤں)
----------------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : ید اللہ علی الجماعہ یہ ایک حدیث شریف کا ٹکڑا ہے جو مکمل درج ذیل ہے۔
عَنِ بْنِ عُمَرَ رَضِیَ اﷲُ عَنْھَا قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صلی اللہ علیہ وسلم : اِنَّ اﷲَ لَا یَجْمَعُ امَّتِی۔ اَوْقَالَ اُمَّۃَ مُحَمَّدِ عَلَی ضَلَالَۃِ وَّیَدُ اﷲِ عَلَی الْجَمَاعَۃِ وَمَنْ شَذَّشُذَّ فِی النَّارِ۔ رواہ الترمذی۔(مشکوٰۃ شریف ص ۳۰ باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ)
ترجمہ : حضرت عبداللہ ابن عمر ؓ راوی ہیں کہ سرکار دو عالم ﷺ نے ارشاد فرمایا : اللہ تعالیٰ میری امت کو یا (بجائے میری امت کے) یہ فرمایا کہ امت محمدیہ کو گمراہی پر جمع نہیں کرے گا اور اللہ تعالیٰ کا ہاتھ جماعت پر ہے اور جو آدمی جماعت پر ہے۔ اور جو آدمی جماعت سے الگ ہے وہ جنت والوں کی جماعت سے الگ کرکے تنہا دوزخ میں ڈالا جائے گا۔
اللہ کے ہاتھ " سے مراد یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی جانب سے توفیق و تائید اور حفاظت و مدد جماعت پر ہوتی ہے اس امت مرحومہ پر اللہ کی جانب سے جہاں بہت سے احسانات ہیں وہیں اس کا یہ بھی بڑا کرم ہے کہ امت کے تمام لوگ کبھی ناحق اور غلط باتوں پر جمع نہیں ہوتے یہ جب بھی کسی چیز پر اتفاق کرتے ہیں وہ حق بات ہوتی ہے۔ (مشکوۃ مترجم)
نیز علماء نے یداللہ علی الجماعۃ یعنی اللہ تعالیٰ کی مدد جماعت کے ساتھ ہوتی ہے اس کا یہ مطلب بھی بیان کیا ہے کہ مسلمانوں کی وہ جماعتیں جو شریعت کے اصولوں پر عمل پیرا رہتے ہوئے امت کی دنیا و آخرت کی بھلائی کے لیے کوشش و جدوجہد کرے اس کے ساتھ بھی اللہ تعالیٰ کی مدد شامل ہوتی ہے۔
وَسُمُّوا أَهْلَ الْجَمَاعَةِ؛ لِأَنَّ الْجَمَاعَةَ هِيَ الِاجْتِمَاعُ وَضِدُّهَا الْفُرْقَةُ؛ وَإِنْ كَانَ لَفْظُ الْجَمَاعَةِ قَدْ صَارَ اسْمًا لِنَفْسِ الْقَوْمِ الْمُجْتَمِعِينَ۔ (عقیدہ واسطیہ لابن تیمیہ)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
15 محرم الحرام 1441
السلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
جواب دیںحذف کریںحضرت مفتی صاحب
کیا لفظ تراویح حدیث میں ہے اگر نہیں ہے تو پھر ہمیں اس کو اس بنیاد پر تراویح کہتے ہیں
ماشااللہ بہت عمدہ تشریع ہے
جواب دیںحذف کریںالجنت تحت اقدام الامہات
جواب دیںحذف کریں