*مرحومین کے نام سے زکوٰۃ کی رسید بنانا*
سوال :
زکوٰۃ کی رسید مرحوم کے نام سے بنانا کیسا ہے؟ کیا زکوٰۃ کی رسید جس کے نام سے بنائیں اسی کے نام سے ادا ہوتی ہے یا دینے والے کی طرف سے ادا ہوتی ہے؟ بینوا و توجرو۔
(المستفتی : امتیاز احمد، مالیگاؤں)
----------------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : زکوٰۃ دینے والے کے نام سے زکوٰۃ کی رسید بنانا ضروری نہیں، مرحوم کے نام سے بھی رسید بنا سکتے ہیں، شرعاً کوئی ممانعت نہیں ہے۔ بلکہ جس کے نام سے رسید بنائی گئی ہے اس کے لیے ایصالِ ثواب کی نیت بھی کی جاسکتی ہے۔ نیز زکوٰۃ کی ادائیگی میں دینے والے کی نیت کا اعتبار ہوتا ہے، اور اسی کی زکوٰۃ ادا ہوتی ہے، رسید میں لکھے گئے ناموں کا کوئی اعتبار نہیں۔
والظاہر أنہ لا فرق بین أن ینوی بہ عند الفعل للغیر أو یفعلہ لنفسہ ثم یجعل ثوابہ لغیرہ وأنہ لا فرق بین الفرض والنفل۔ (شامی : ۳/۱۵۲)
لا یجوز أداء الزکاۃ إلا بنیۃ مقارنۃ للأداء أو مقارنۃ لعزل مقدار ما وجب؛ لأن الزکاۃ عبادۃ فکانت من شرطہا النیۃ۔ (البحر الرائق : ۲؍۲۱۰)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
27 رمضان المبارک 1440
Mufti sahab kuchh samajh me nahi aaraha hai
جواب دیںحذف کریںمفتی صاحب مرحومین کے نام سے مدارس میں زکوٰۃ کی رقم ۔ جبکہ میرے علم میں اب تک تو یہ بات تھی کہ مرحومین کے نام سے عطیہ دیا جائے ۔اس رقم کو زکوٰۃ کے حساب میں نا لیا جائے ۔اس کا خلاصہ کیجئے ۔
جواب دیںحذف کریںزکوٰۃ حیات کی طرف سے ہی دی جارہی ہے، مرحوم کا نام صرف رسید میں ہوگا۔ زکوٰۃ ادا کرنے میں بہرحال ثواب ملتا ہے جس کے ایصالِ ثواب کی نیت کسی مرحوم کے لیے کی جاسکتی ہے۔
حذف کریںواللہ تعالٰی اعلم
جزاک اللہ خیرا
جواب دیںحذف کریںاگر زکوٰۃ میں مرحوم کے ایصال ثواب کی نیت کی جاسکتی ہے تو پھر باقی فرائض نماز روزہ میں بھی مرحومین کی ایصال ثواب کی گنجائش ہوگی یا نہیں؟؟
جواب دیںحذف کریںجی ہاں۔
حذف کریںفرائض کا ثواب بھی مرحومین کو پہچایا جاسکتا ہے۔
ماشاء اللہ
حذف کریںجزاک اللہ خیرا و احسن الجزاء مفتی صاحب
جواب دیںحذف کریںیعنی بندہ اپنا ہر نیک اعمال اپنے مرحومین کو اس کا ثواب پہنچا سکتا ہے ۔اور اس کے ثواب میں کوئی کمی نہیں ہوگی اور اسکے فرائض ساقط تو نہیں ہونگے ؟
جواب دیںحذف کریںجی نہیں۔
حذف کریںاس کے فرائض ساقط نہیں ہوں گے۔ اس کا فرض بھی ادا ہوجائے گا اور اس کا ثواب بھی مرحوم کو پہنچ جائے گا، لیکن مرحوم کے کسی قضا عمل کے لیے یہ ثواب کافی نہ ہوگا۔
واللہ تعالٰی اعلم
جزاک اللہ خیرا مفتی صاحب اللہ تعالٰی آپ کی عمر ۔علم۔تقوٰی میں خوب برکت عطا فرمائے ۔آمین
جواب دیںحذف کریںآمین ثم آمین یا رب العالمین
حذف کریںکیا مرحومین پر زکوٰۃ فرض ہے.. اگر فرض نہیں ہے تو مرحومین کی طرف سے زکوٰۃ کیسے نکلے گی؟
جواب دیںحذف کریںمرحومین پر زکوٰۃ فرض نہیں ۔ ان کا مال وارثین کا ہوجاتا ہے۔ اور جب تک یہ تقسیم نہ ہو اس پر زکوٰۃ واجب نہیں ہوتی۔
حذف کریںواللہ تعالٰی اعلم
جزاکم اللہ خیرا و احسن الجزاء مفتی صاحب
جواب دیںحذف کریںجزاک اللہ خیرا کثیرا مفتی صاحب
جواب دیںحذف کریںبیٹی کی شادی ہوگئی تو کیا ذکات دسکتے ہے
جواب دیںحذف کریںبیٹی کیسی وجہہ سے باپ کے گھر آگی ہےتو کیا ذکات دے سکتے کیا جواب دے مفتی صاحب
آپ اس واٹس اپ نمبر 9270121798 پر رابطہ فرمائیں۔
حذف کریں