*خواتین پر عیدین کی نماز کا حکم*
سوال :
کیا عیدین کی نماز عورتوں پر واجب ہے؟ کیا عیدین کے دن شکرانہ کے طور پر عورت اپنے گھر میں نماز پڑھ سکتی ہے؟ جواب عنایت فرمائیں اور عنداللہ ماجور ہوں۔
(المستفتی : حافظ سفیان، مالیگاؤں)
----------------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : عورتوں پر چونکہ باجماعت نماز پڑھنا ضروری نہیں ہے، اسی وجہ سے جمعہ اور عیدین کی نماز بھی اُن پر واجب نہیں، البتہ عید کا دن خوشی و مسرت کا دن ہے، لہٰذا اگر چاہیں تو عیدگاہ یا مساجد میں عید کی نماز ہوجانے کے بعد انفرادی طور پر اپنے گھروں میں بطور شکرانہ نفل نماز پڑھ سکتی ہیں۔ لیکن اس نماز کو سنت نہ سمجھا جائے۔
عن نافع عن ابن عمر: أنہ کان لا یخرج نساء ’ في العیدین، وفي روایۃ عن ہشام بن عروۃ عن أبیہ: أنہ کان لا یدع امرأۃ تخرج إلی فطر و لا أضحی۔ (المصنف لابن أبي شیبۃ : ۴؍۲۳۴)
ولا تجب الجمعۃ علی مسافر ولا امرأۃ … وتجب صلاۃ العید علی من تجب علیہ صلوٰۃ الجمعۃ۔ (ہدایۃ : ۱؍۱۶۹-۱۷۲)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
18 رمضان المبارک 1440
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
جواب دیںحذف کریںکیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں۔۔۔۔
کیا عورتیں مساجد میں باجماعت نماز کیلئے جا سکتی ہیں ۔۔
عورتوں کیلئے
جمعہ کی نماز باجماعت پڑھنا کیسا ہے؟؟؟
عیدین کیلئے عورتیں عید گاہ یا مساجد میں جا کر باجماعت نماز پڑھ سکتی ہیں؟؟؟
ان تمام مسائل میں
اگر کسی عورت نے پڑھا تو اس کا کیا حکم ہے۔۔۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ
حذف کریںاس مسئلہ پر ہمارا مفصل مدلل جواب موجود ہے۔ اسے درج ذیل لنک سے ملاحظہ فرمائیں۔
https://aamirusmanimilli.blogspot.com/2018/10/blog-post_968.html
جزاکم اللہ خیرا کثیراً کثیرا
جواب دیںحذف کریں