*بِسّی چھوڑنے والے ممبر کی جمع شدہ رقم ضبط کرلینا*
سوال :
مفتی صاحب ! جب بسی شروع ہو تی ہے تو ممبر زیادہ ہوتے ہیں، 1000 روپے ہفتے والی بسی میں دو چار ممبر بھاگ جاتے ہیں جن کی رقم واپس نہیں دی جاتی اس رقم کا شرعی حکم کیا ہوگا؟ کیا وہ رقم میں رکھ سکتا ہوں؟اس رقم کو مدرسے میں دیا جا سکتا ہے؟
(المستفتی : محمد زکریا، مالیگاؤں)
------------------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : صورتِ مسئولہ میں بسی کے ذمہ دار یعنی آپ کا کسی بھی وجہ سے نام نکال لینے والے اراکین کی جمع کی ہوئی رقم کا ضبط کرلینا ناحق مال کھانے میں شمار ہوکر شرعاً ناجائز اور حرام ہوگا۔
جمع کردہ رقم اس کے مالک کو لوٹانا ضروری ہے، اس رقم کا استعمال آپ کے لیے قطعاً جائز نہیں ہے، اور نہ ہی اس رقم کا مدرسہ میں دینا جائز ہے، عدم واپسی کی صورت میں آپ بروزِ حشر مستحقِ مؤاخذہ ہوں گے۔
البتہ اگر اس ممبر کا پتہ نہ چلے اور اس کے واپس آنے کی امید بھی نہ ہوتو یہ رقم اس کی طرف سے غرباء و مساکین میں صدقہ کردی جائے گی، اور ایسے مدرسے میں بھی دی جاسکتی ہے جس میں زکوٰۃ کا مصرف موجود ہو۔
نوٹ : بغیر کسی عذر کے بسی سے نمبر نکال لینے والے بھی وعدہ خلافی کے گناہ گار ہوں گے، لہٰذا انہیں بھی سوچ سمجھ کر بسی میں نام ڈالنا چاہیے۔
عن أنس بن مالک أن رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم قال: لایحل مال امرئ مسلم إلا بطیب نفسہ۔ (سنن الدارقطني، کتاب البیوع، ۳/۲۲، رقم: ۲۷۶۲)
لَا يَجُوزُ لِأَحَدٍ مِنْ الْمُسْلِمِينَ أَخْذُ مَالِ أَحَدٍ بِغَيْرِ سَبَبٍ شَرْعِيٍّ۔ (شامی : ٤/٦١)
وَيَرُدُّونَهَا عَلَى أَرْبَابِهَا إنْ عَرَفُوهُمْ، وَإِلَّا تَصَدَّقُوا بِهَا لِأَنَّ سَبِيلَ الْكَسْبِ الْخَبِيثِ التَّصَدُّقُ إذَا تَعَذَّرَ الرَّدُّ عَلَى صَاحِبِهِ۔ (شامی : ٦/٣٨٥)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
27 رجب المرجب 1440
Agar bissi lagne ke time Bata diya jae ke regular bissi na bharne per ya 2-4 hafta Naga karne per Nikal diya jae ga aur saamne wala is baat per tayaar bhi ho to kya us ke Baad bhi yahi cheez baaki rahe gi ?
جواب دیںحذف کریںYaani is is condition me ya Aisa na karne per Nikal diya jae ga aur Bhari Hui bissi wapas nahin ki jae gi aur woh saksh us per tayaar ho to kya Surat ho gi. Kiyun ki Jin logon ka number ja Chuka in logon Ko poora paisa diya ja Chuka hota hae. Ek number Kam hone per us Ko aur tamaam logon Ko ek hafta Kam bharna hae Lekin jo bissi le Chuka us se us waqt paisa wapas milna bhi mushkil hota hae
جواب دیںحذف کریںجزاکم اللہ خیرا واحسن الجزاء
جواب دیںحذف کریں