*حالت احرام میں موذی جانوروں کو مارنے کا حکم*
سوال :
مفتی صاحب جیسا کہ حالت احرام میں جوں یا مچھر وغیرہ بھی مارنا منع ہےلیکن کیا سانپ چھپکلی جیسے موذی جانور مار سکتے ہیں؟
یا ایسے موذی جانور سامنے آجائے تو کیا حکم ہے؟
(المستفتی : محمد انوار، مالیگاؤں)
----------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : حالتِ احرام میں ایسے موذی جانور مثلاً سانپ، بچھو، چوہا، چھپکلی، کٹ کھنا کتا وغیرہ، مارنے کی اجازت ہے، اس پر کوئی جنایت لازم نہیں آئے گی۔
عن عائشۃ رضی اللّٰہ عنہا قالت: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: خمس فواسق یقتلن فی الحرم: الفارۃ والعقرب والغراب والحدیأ والکلب العقور۔ (ترمذی شریف ۱؍۱۷۱، مسلم شریف ۱؍۳۸۱)
واما باقی الفواسق کالحیۃ والعقرب والفارۃ الاہلیۃ والوحشیۃ والکلب العقور فلیست بصیود۔ (غنیۃ الناسک ۲۸۱، ومثلہ فی الدر المختار مع الشامی زکریا ۳؍۶۰۸، ہدایۃ ۱؍۳۰۲)
مستفاد : کتاب المسائل)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
16 ذی الحجہ 1439
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں