اتوار، 24 فروری، 2019

رافضیوں کے جنازے میں شرکت کا حکم

*رافضیوں کے جنازے میں شرکت کا حکم*

سوال :

شیعہ حضرات کے جنازے میں شرکت کرنا کیسا ہے؟ اس مسئلے سے متعلق تمام احکام بیان فرمادیں۔
(المستفتی : محمد اشفاق، مالیگاؤں)
------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : ہندوستان میں عموماً جتنے شیعہ رہتے ہیں وہ سب کفریہ اعمال و عقائد کے حامل ہیں، غالی اور تبرائی ہیں، جو حضرات شیخینؓ کو معاذ اللہ مرتد کہتے ہیں اورگالیاں دیتے ہیں اور حضرت عائشہ صدیقہؓ پر تہمت کے قائل ہیں، جس سے نص قطعی یعنی قرآن کریم کی بعض آیات  کا انکار لازم آتا ہے اور یہ شیعہ اثناء عشریہ ہیں۔ چنانچہ ایسے شیعہ کے انتقال پر انا للہ و انا الیہ راجعون پڑھنا درست نہیں ہے، بلکہ الحمدللہ کہا جائے کہ اس  کے  کفر اور عقائد باطلہ سے اللہ تعالیٰ نے زمین کو پاک فرمادیا یا پھر خاموش رہے اور اپنی موت کو یاد کرے۔ نہ ہی اس کے لیے مغفرت کی دعا کرنا جائز ہے، اسی طرح اس کے جنازہ کو کندھا دینے، نماز پڑھنے اور تجہیز و تکفین میں شرکت کی بھی اجازت نہیں ہے، البتہ اس کے اہل خانہ کو تسلی و دلاسہ دینے کی گنجائش موجود ہے۔

ایسا  شیعہ جو مذکورہ یا ان کے علاوہ دیگر  کفریہ عقائد کا حامل نہ ہو تو اس کے ساتھ مسلمانوں جیسا برتاؤ کیا جائے گا، اس کی تجہیز و تکفین میں شرکت جائز ہوگی، اور اس کے  جنازہ کی نماز اہلِ سنت پڑھ سکتے ہیں اور جب نمازِ جنازہ کا امام اہل سنت میں سے ہو تو اقتداء بھی کرسکتے ہیں، لیکن اگر نمازِ جنازہ کا امام شیعہ ہوتو اس کی اقتداء درست نہ ہوگی۔

قال فی الدر من سب الشیخین اوطعن فیہما کفر قال الشامی نعم نقل فی البزازیہ عن الخلاصة ان الرافضی اذا  کان یسب الشیخین ویلعنہما فہو کافر۔(الدر مع الرد: ٣/٣٢١)

الثانیة الردة بسبب سب الشیخین ابی بکر وعمر ۔( البحرالرائق : ٥/٢١٢)

الرافضی ان کان یسب الشیخین  ویلعنہما فہوکافر وان کان یفضل علیاکرم اللہ وجہہ علیہما فہو مبتدع۔(بزازیہ علی ہامش الہندیة :٣١٩/٦)

عن ابن مسعود رضي اللّٰہ عنہ عن النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم قال: من کثر سواد قوم فہو منہم، ومن رضي عمل قوم کان شریکًا في عملہ۔ (کنز العمال / کتاب الصحبۃ من قسم الأقوال ۲؍۱۱ رقم: ۲۴۷۳۰ بیروت)

ویجوز عیادۃ الذمي، کذا في التبیین۔ (الفتاویٰ الہندیۃ، کتاب الکراہیۃ / الباب الرابع عشر ۵؍۳۴۸)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
18 جمادی الآخر 1440

5 تبصرے:

  1. کیا بوہریوں کے جنازے میں شرکت کر سکتے ہیں؟؟؟

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. بوہرہ بھی شیعوں کی ہی ایک شاخ ہیں، اور گمراہی میں ان سے زیادہ بڑھے ہوئے ہیں، لہٰذا ان کا بھی یہی حکم ہے کہ ان کے جنازے میں شرکت جائز نہیں ہے۔

      واللہ تعالٰی اعلم

      حذف کریں
  2. اگر کوئی شیعہ کھلم کھلا اپنے عقائد کا اظہار نہ کرتا ہو تو اس کا کیا حکم ہوگا؟

    جواب دیںحذف کریں
  3. Jazak Allah Mufti Sahab Hafiz Muhammad Bilal muzaffarnagar

    جواب دیںحذف کریں