*نماز واجب الطواف کہاں ادا کرے؟*
سوال :
مفتی صاحب طواف کے بعد واجب الطواف مسجد حرام کی بجائے عزیزہ میں کمرے پر نماز پڑھا تو نماز ہوجائے گی؟ جلد جواب عنایت کردیں تو مہربانی ہوگی۔
(المستفتی : محمد یاسر، مالیگاؤں)
------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : مستحب یہ ہے کہ نماز واجب الطواف مقامِ ابراہیم کے پیچھے پڑھی جائے، لیکن اگر کسی وجہ سے یہاں نماز نہ پڑھی جاسکے تو جہاں بھی نماز پڑھ لی جائے کافی ہوجائے گی۔
لہٰذا صورت مسئولہ میں اگر نماز واجب الطواف مسجد حرام کے بجائے عزیزیہ میں اپنے کمرے میں ادا کی گئی تو نماز ادا ہوجائے گی، اعادہ کی ضرورت نہیں۔
واذا فرغ من الطواف یأتی مقام ابراھیم علیہ السلام ویصلی رکعتین وان لم یقدر علی الصلاۃ فی المقام بسبب المزاحمۃ یصلی حیث لایعسر علیہ من المسجد کذا فی الظھیریۃ وان صلی فی غیر المسجد جاز۔ (فتاوی الھندیۃ، ۲۲۶/۱)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
07 جمادی الآخر 1440
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں