جمعرات، 10 جنوری، 2019

کندوری کی شرعی حیثیت

*کندوری کی شرعی حیثیت*

سوال :

سوال یہ ہیکہ کندوری کرنا کیسا ہے؟ کندوری یعنی وہ جانور جو غیر اللہ کےلئے ذبح کیا گیا ہو بہت سارے لوگ مسلمان اور غیرمسلم بھی یہ رسم ادا کرتے ہیں درگاہوں پر جا کر جانور دبح کرتے ہیں درگاہ کے جوبھی بابا ہوتے ہیں ان کے نام کا چڑھاوا ہوتا ہے بعض لوگ جو قصاب ہوتے ہیں وہ یہ کہتے ہیں کہ ہم نے بسم اللہ پڑھ کر ذبح کیا ہے ایسی صورت میں اس کا کیا حکم رہے گا؟
(المستفتی : جاوید احمد، کوپرگاؤں)
------------------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : صورت مسئولہ میں جو جانور ذبح کیا جاتا ہے وہ غیراللہ یعنی صاحبِ مزار کا قُرب اور ان کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے کیا جاتا ہے تاکہ وہ خوش ہوکر ان کا کام اور ان کی مراد پوری کردیں، ایسے جانور پر اگرچہ بوقتِ ذبح اللہ تعالیٰ کا نام لیا گیا ہو، تب بھی اِس نیت سے ذبح کردہ جانور مردار کے حکم میں ہے، لہٰذا ایسے جانور کا گوشت امیر و غریب سب کے لیے کھانا جائز نہیں ہے۔

اِنَّمَا حَرَّمَ عَلَیْکُمُ الْمَیْتَۃَ وَالدَّمَ وَلَحْمَ الْخِنْزِیْرِ وَمَا اُہِلَّ بِہِ لِغَیْرِ اللّٰہ۔ (سورۃ البقرۃ، آیت : ۱۷۳)

حُرِّمَتْ عَلَیْکُمُ الْمَیْتَۃُ وَالدَّمُ وَلَحْمُ الْخِنْزِیْرِ وَمَا اُہِلَّ لِغَیْرِ اللّٰہِ بِہِ ۔ (سورۃ المائدۃ، آیت : ۳)

ذُبِحَ لِقُدُومِ الْأَمِيرِ وَنَحْوِهِ كَوَاحِدٍ مِنْ الْعُظَمَاءِ يَحْرُمُ لِأَنَّهُ أُهِلَّ بِهِ لِغَيْرِ اللَّهِ وَلَوْ ذَكَرَ اسْمَ اللَّهِ تَعَالَى ۔ (الدر المختار مع الشامی/ کتاب الذبائح، ۹؍۴۴۹)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
04 جمادی الاول 1440

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں