اتوار، 9 دسمبر، 2018

امام کا محراب میں کھڑے ہوکر نماز پڑھانا

*امام کا محراب میں کھڑے ہوکر نماز پڑھانا*

سوال :

مسجد کا جو محراب ہوتا ہے اسمیں نماز پڑھانے کا کیا حکم ہے؟ بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ اسمیں نماز نہیں ہوتی ایڑھی کا جو حصہ ہے وہ محراب کے باہر ہونا چاہیے ۔ مدلل جواب دیں نوازش ہوگی ۔
(المستفتی : سفیان بخشی، مالیگاؤں)
--------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : امام کا محراب میں اس طرح کھڑے ہونا کہ پیر بھی محراب کے اندر رہیں مکروہ تنزیہی ہے، مفسد صلوۃ نہیں، لہٰذا کم از کم ایڑی محراب سے باہر ہونا چاہئے ۔

البتہ اگر مسجد کی تنگی کی بنا پر ضرورۃً ایسا کیا جائے تو کراہت بھی باقی نہیں رہتی ۔

عن علي رضي اللّٰہ عنہ أنہ کرہ الصلاۃ في الطاق۔ (المصنف لابن أبي شیبۃ، باب الصلاۃ في الطاق، ۳؍۵۰۷ رقم: ۴۷۲۷)

ویکرہ قیام الإمام بجملۃ في المحراب لا قیامہ خارجہ وسجودہ فیہ … وإذا ضاق المکان فلا کراہۃ۔ (حاشیۃ الطحطاوي، فصل في المکروہات، ۱۹۸)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
05 رمضان المبارک 1438

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں