ہفتہ، 8 دسمبر، 2018

کیا نماز جنازہ میں آخری صف کا ثواب زیادہ ہے؟

*کیا نماز جنازہ میں آخری صف کا ثواب زیادہ ہے؟*

سوال :

مفتی صاحب نماز میں پہلی صف کا ثواب زیادہ ہے، اور جنازہ کی نماز میں آخری صف کا ثواب زیادہ ہے، کیسے؟ برائے مہربانی وضاحت فرما دیں۔
(المستفتی : غلام رسول، مالیگاؤں)
----------------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : نمازِ جنازہ میں آخری صف کا افضل ہونا وضاحت کے ساتھ کسی حدیث شریف میں نہیں ہے۔

نماز جنازہ  آخری  صف میں  پڑھنا افضل اس لئے ہے کہ یہ موقع تذلل و انکساری کا ہے اور پیچھے کھڑے رہنے  میں انکساری کا اِظہار زیادہ ہے۔

دوسری وجہ یہ ہے کہ نمازِ جنازہ میں صفوں کی زیادتی افضل ہے، تین، پانچ یا سات صفوں پر میت کی مغفرت کی بشارت ہے، چنانچہ اگر سات آدمی نمازِ جنازہ میں شریک ہوں، تو ایک اِمامت کرے گا، تین پہلی صف میں، دو دوسری صف میں اور ایک آدمی آخری صف میں کھڑا رہے گا، اگر پہلی صف کو افضل قرار دیا جائے، تو ہر آدمی پہلی صف میں کھڑا ہونا چاہے گا، نتیجتاً صفوں کی زیادتی حاصل نہیں ہوسکے گی۔

کان مالک بن ہبیرہ إذا صلی علی جنازۃ فتقال الناس علیہا جزأہم ثلاثۃ أجزاء، ثم قال: قال رسول الله صلی الله علیہ وسلم من صلی علیہ ثلاثۃ صفوف، فقد أوجب۔ (ترمذي، کتاب الجنائز، باب ماجاء في الصلاۃ علی الجنازۃ والشفاعۃ للمیت، النسخۃ الہندیۃ۱/۲۰۰)

وأفضل صفوفها آخرها إظهارا للتواضع.(الدر المختار)ــــــــــــــــــــــــ و في الشامیۃ : ويستحب أن يصف ثلاثۃ صفوف، حتى لو كانوا سبعة يتقدم أحدهم للإمامة، ويقف وراءه ثلاثة ثم اثنان ثم واحد. اهـ. فلو كان الصف الأول أفضل في الجنازة أيضا لكان الأفضل جعلهم صفا واحدا ولكره قيام الواحد وحده كما كره في غيرها، هذا ما ظهر لي ۔ (رد المحتار علی الدر المختار، ۲؍۲۱۴، کتاب الصلاۃ، باب صلاۃ الجنازۃ، مطلب هل يسقط فرض الكفاية بفعل الصبي؟ ط: دار الفكر-بيروت)
مستفاد : فتاوی فلاحیہ)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
12 ربیع الآخر 1439

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں