*موبائل وغیرہ میں آیتِ سجدہ سننے کا حکم*
سوال :
مفتی صاحب پوچھنا یہ تھا کہ اگر کوئی بندہ موبائیل کے ذریعہ یا ٹی وی کے ذریعہ آیت سجدہ سُنے تو کیا اُس پر سجدۂ تلاوت سجدہ واجب ہوگا؟
(المستفتی : مولوی وسیم، مالیگاؤں)
----------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : موبائل، کمپیوٹر، ٹی وی وغیرہ پر اگر براہ راست (live) تلاوت کرنے والے کی آواز سن رہا ہے تو آیتِ سجدہ سننے سے سجدہ واجب ہوجائے گا، اس لئے کہ اسے قاری کی ہی آواز قرار دیا گیا ہے۔ اور اگر پہلے سے ریکارڈ شدہ تلاوت میں سجدۂ تلاوت سنے تو سجدہ واجب نہیں ہوگا، اس لئے کہ ریکارڈ شدہ جو تلاوت کی آواز ہوتی ہے اس کو نقل اور عکسِ تلاوت کہا گیا ہے۔
وأما سبب وجوب السجدۃ فسبب وجوبہا أحد شیئین ؛ التلاوۃ أو السماع، کل واحد منہما علی حالہ موجب۔ (بدائع الصنائع : ۱/۴۳۰ ، فصل فی سبب وجوب السجدۃ التلاوۃ)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
20 ربیع الآخر 1440
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں