*نکاح خوانی کی اجرت کا مستحق کون؟*
سوال :
کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین درمیان مسئلہ ھذا کے کہ نکاح خوانی کی اجرت کا مستحق کون ہے؟ کیا اس میں مسجد اور مؤذن کا بھی حق ہے؟
(المستفتی : حافظ مبین، مالیگاؤں)
---------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : اصولی طور پر نکاح خوانی کی اجرت کا مستحق صرف نکاح پڑھانے والا ہی ہوتا ہے، اس رقم میں مسجد کا اور مؤذن کا کوئی حصہ نہیں ہوتا، لہٰذا اس رقم سے مؤذنین و خادمین کو دینا ضروری نہیں۔
الأجرۃ إنما تکون بمقابلۃ العمل۔ (شامي : ۴؍۳۰۷)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
16 محرم الحرام 1439
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں