جمعرات، 22 نومبر، 2018

اونٹ کو ذبح کرنے کا طریقہ

*اونٹ کو ذبح کرنے کا طریقہ*

سوال :

کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین درمیان مسئلہ ھذا کے کہ اونٹ کو ذبح کرنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟ مفصل مدلل رہنمائی فرمائیں۔
(المستفتی : آفاق احمد، مالیگاؤں)
------------------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : اونٹ کو حلال کرنے  کا بہتر طریقہ ’’نحر‘‘ ہے، یعنی اس کا اگلا بایاں پاؤں باندھ کر کھڑے کھڑے اس کی  گردن کے نچلے حصہ میں بسم اللہ پڑھ کر نیزہ یا دھار دار چھری ماری جائے جس سے سب رگیں کٹ جائیں اور بہنے والا خون نکل جائے، تاہم اگر اونٹ کو لٹاکر گائے بھینس  کی طرح ذبح کیا جائے تو اس کی بھی گنجائش ہے، مگر یہ خلافِ اولیٰ ہے ۔

قال البرکتی : ہو قطع عروق الابل الکائنۃ فی أسفل عنقہا عند صدورہا۔ (الموسوعۃ الفقہیۃ ۴۰؍۱۲۰)

یستحب فی النحر أن تکون الإبل قائمۃ علی ثلاث معقولۃ الید الیسری فان أضجعہا جاز۔ (الموسوعۃ الفقہیۃ ۴۰؍۱۲۲)
مستفاد : کتاب المسائل)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
23 ذی القعدہ 1439

1 تبصرہ:

  1. جزاکم اللہ خیرا
    اللہ آپ کے علم میں عمر میں مال میں برکت عطا فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین

    جواب دیںحذف کریں