جمعرات، 22 نومبر، 2018

دورانِ تلاوت آپ ﷺ کا اسم مبارک آئے تو کیا کرے؟

*دوران تلاوت آپ ﷺ کا اسم مبارک آئے تو کیا کرے؟*

سوال :

محترم مفتی صاحب! قرآن کی تلاوت کے دوران آپؐ کا نام سننے میں آجائے تب کیا کرنا چاہئے؟ جواب عنایت فرمائیں اور عنداللہ ماجور ہوں۔
(المستفتی : محمد معتمر، مالیگاؤں)
------------------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : قرآن کریم کی تلاوت کرتے ہوئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا اسم مبارک سننے میں آجائے تو درود نہ پڑھنا اور تلاوت جاری رکھنا افضل ہے، لیکن اگر درود پڑھ لے تب بھی کوئی کراہت نہیں۔

وَلَوْ قَرَأَ الْقُرْآنَ فَمَرَّ عَلَى اسْمِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَأَصْحَابِهِ فَقِرَاءَةُ الْقُرْآنِ عَلَى تَأْلِيفِهِ وَنَظْمِهِ أَفْضَلُ مِنْ الصَّلَاةِ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَأَصْحَابِهِ فِي ذَلِكَ الْوَقْتِ، فَإِنْ فَرَغَ فَفَعَلَ فَهُوَ أَفْضَلُ، وَإِنْ لَمْ يَفْعَلْ فَلَا شَيْءَ عَلَيْهِ، كَذَا فِي الْمُلْتَقَطِ۔ (الفتاویٰ  الہندیۃ : ۵/۳۱۶)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
28 رمضان المبارک 1439

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں