منگل، 16 اکتوبر، 2018

جسم سے خون نکل جائے تو وضو کا حکم

*جسم سے خون نکل جائے تو وضو کا حکم*

سوال نمبر : 13

وضو کے فوراً بعد چوٹ لگ گئی معمولی سا خون نکلا لیکن بہا نہیں، وضو پر کیا اثر ہوگا؟ کیا وضو دہرانا ہوگا؟
( المستفتی : فہیم ابراہیم، مالیگاؤں)
--------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : صورتِ مسئولہ میں اگر خون زخم کی جگہ سے آگے نا بڑھا ہو تب تو وضو نہیں ٹوٹے گا، اور اگر آگے بڑھ گیا تو وضو ٹوٹ جائے گا۔

والمعاني الناقضۃ للوضوء کل ما خرج من السبیلین والدم والقیح والصدید إذا خرج من بدنہ فتجاوز إلی موضع یلحقہ حکم التطہیر۔ (قدوري، نواقض الوضوء ۶)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
7 فروری 2017

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں