ہفتہ، 20 اکتوبر، 2018

اکتیسویں روزے کا حکم

سوال :

کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین درمیان مسئلہ ھذا کے کہ ایک شخص رمضان المبارک میں سعودی سے ہندوستان آیا، ہندوستان میں انتیس رمضان المبارک کو چاند نہیں دکھا تو اب یہ اس کا اکتیسواں روزہ ہوگا تو یہ فرض روزہ ہوگا یا نفل؟ براہ کرم مدلل جواب عنایت فرمائیں اور عنداللہ ماجور ہوں۔
(المستفتی : محمد عبداللہ، ناگپور)
----------------------------------------
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : اگر کوئی شخص رمضان المبارک میں سعودی وغیرہ سے ہندوستان آئے تو وہ یہیں کے مطابق اپنا روزہ رکھے گا، اور یہاں کی رویت کے مطابق اس کی عید ہوگی، خواہ اس کے روزے تیس سے تجاوز کرکے اکتیس کیوں نہ ہوجائیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ اس وقت ہندوستان میں ’’شھود الشھر‘‘ یعنی رمضان المبارک کے مہینے کا موجود ہونا اس روزے کے فرض ہونے کی دلیل ہے، اور ’’شھر‘‘ ابھی موجود ہے اس لئے فرضیت صوم اس کے حق میں متحقق ہے، رہی وہ حدیث جس میں’’شھر‘‘ کے تیس دن ہونے کا ذکر ہے، سو وہ اس بارے میں قطعی الثبوت والدلالۃ نہیں، بلکہ اس میں احتمال موجود ہے اور آیت کریمہ " فَمَنْ شَھِدَ مِنْکُمُ الشَّھْرَ فَلْیَصُمْہُ" (سورۃ البقرۃ : ۱۸۵)
ترجمہ : سو جو شخص تم میں سے اس ماہ میں موجود ہے وہ اس میں روزہ رکھے) کا حکم قرآنی قطعی الثبوت والدلالۃ ہے۔ البتہ اگر یہ شخص روزہ رکھ توڑ دے تو اس پر صرف قضا واجب ہوگی، کفارہ نہیں۔

الصوم یوم تصومون والفطر یوم تفطرون۔ الخ۔ (جامع الترمذی : ۱/۸۸)

لو صام رائی ھلال رمضان واکمل العدۃ لم یفطر الا مع الامام لقولہ علیہ السلام : صومکم یوم تصومون وفطرکم یوم تفطرون۔ رواہ الترمذی۔ (رد المحتار : ۲/۳۸۴)

وما صوم رمضان فوقتہ شھر رمضان لا یجوز فی غیرہ فیقع الکلام فیہ، فی موضعین احدھما فی بیان وقت صوم رمضان ، والثانی فی بیان ما یعرف بہ وقتہ، اما الأول فوقت صوم رمضان شھر رمضان الذی لقولہ تعالیٰ : { فَمَنْ شَھِدَ مِنْکُمْ الشَّھْرَ فَلْیَصُمْ }أی فلیصم فی الشھر ، وقول النبی ا : وصوموا شھرکم ، أی فی شھرکم لأن الشھر لا یصام ونما یصام فیہ ۔۔۔۔ الخ۔ (بدائع الصنائع ، کتاب الصوم ،ج:۲،ص:۸۰)

راءی مکلف ھلال رمضان اوالفطر و رد قولہ بدلیل شرعی ضام مطلقا وجوبا وقیل ندبا فان افطر قضی فقط فیھما لشبھۃ الرد (الدر المختار علی ہامش رد المحتار کتاب الصوم، ۲/ ۲۱۲) 
مستفاد : فتاوی عثمانی)فقط
واللہ تعالٰی اعلم
محمد عامر عثمانی ملی
1 شوال المکرم 1439

2 تبصرے: